وزیر اعظم ہاؤس اور آفس کے عملے کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں وسائل اور صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے،سب کو پاکستان کی خوشحالی کے لئے کردار اداکرنا ہوگا، محنت اور لگن سے پاکستان کا مستقبل روشن بنایا جا سکتاہے، موجودہ وقت میں اتحاد و یکجہتی کی انتہائی ضرورت ہے، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے رہنما اصولوں کے مطابق پاکستان کو چلانے کا عزم کرنا ہو گا۔
وزیر اعظم ہائوس اور آفس کے عملے کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ کے دوران معاونت اور رہنمائی پر وزیراعظم ہائوس و آفس کے تمام عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔یہ تمام ملازمین پاکستان کی خدمت کے لئے مامور ہیں۔ ہرشعبہ اورسمت میں ہم سب مل کر پاکستان کی خدمت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج یہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کی طرف لے جانے کے لئے جتنی قومی یکجہتی ، اتحاد اور محنت کی آج ضرورت ہے شاید 75گزشتہ سال میں کبھی نہیں تھی ۔ آج پاکستان میں شدت سے یہ احساس موجود ہے کہ جس مقصد کے لئے پاکستان معرض وجود میں آیا ،ہمارے آبائو اجداد نے قربانیاں دیں ، قائد اعظم کی سربراہی میں آزادی کی تحریک چلائی ، یہ کاوشیں اور قربانیاں ایک ایسے پاکستان کے لئے دی گئیں جہاں سب کو اپنی اپنی صلاحیت اور محنت کے مطابق ترقی کے مساوی مواقع میسر ہوں، بدقسمتی سے قائد اعظم کی رحلت کے بعد ہم اس راستے سے بھٹک گئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔ اس کے لئے بہت قربانی، ایثار اور شبانہ روز محنت درکار ہے۔ اس کو ہم اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں تو کوئی مشکل ہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکے گی۔ میں نے وزیراعظم ہائوس میں کوشش کی کہ وسائل کو ممکنہ حد تک بچایا جا سکے۔ ہماری معاشی صورتحال کو بڑے چیلنجز درپیش تھے۔ آج سے چند ماہ پہلے کابینہ نے رضاکارانہ طور پر فیصلہ کیا کہ ہم تنخواہیں ،مراعات اور مہنگی گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے۔ بے شمار وزراءا س فیصلے کو لے کر آگے چلے جبکہ کچھ وزرا ءنے کہا کہ ہماری معاشی حالت ایسی نہیں کہ اس کے بغیر گزارا ہو اس لئے ہمیں اجازت دیں کہ ہم تنخواہ لیں جس پر میں نے انہیں کہا کہ یہ کوئی پابندی نہیں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے وسائل کو بچا کر انصاف کے طریقے سے غربت ، بیروزگار ی اور ناخواندگی کے لئے استعمال کریں تو ہمیں کہیں سے قرض لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کو اللہ نے معدنیات کی بے پناہ دولت دی ہے۔ہمیں زرخیز زمین ، پہاڑ ، دریا عطاکئے، قابل لوگ دیئے ۔ کمی صرف کام کرنے کی ہے اگر ہم کام کو اپنا اوڑھنابچھونا بنا لیں تو نہ صرف جو وقت کھویااور نقصان اٹھایا ہے اس کو پورا کریں گے بلکہ آنے والے وقتوں میں اقوام عالم میں سر اٹھا کرچلیں گے۔ یہ تبھی ممکن ہے کہ ہم من حیث القوم فیصلہ کرلیں کہ ہم نے اپنی تقدیر بدلنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب نگران وزیراعظم آئے گا ،ہم نے اسی محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں ، یہی اس کاتقاضا ہے۔ توقع ہے کہ آنے والے وقتوں میں جو حکومتیں آئیں گی آپ پاکستان کی بھرپور خدمت کریں گی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 7 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل





