Advertisement
پاکستان

ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں رونما ہونے والی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاری کرنا ہو گی، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزامحمدآفریدی

ہمیں نوجوانوں کے آئیڈیاز کو اپنانا چاہئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 16th 2023, 7:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں رونما ہونے والی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاری کرنا ہو گی، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزامحمدآفریدی

اسلام آباد: ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزامحمدآفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں رونما ہونے والی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاری کرنا ہو گی، اس حوالے سے ایڈوانس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ہمیں نوجوانوں کے آئیڈیاز کو اپنانا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام “ڈیزاسٹر رسک رڈکشن” کے عنوان سے اسلام آباد میں منعقدہ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈیزاسٹر رسک رڈکشن کیلئے اٹھائے جانے واے اقدامات میں جامعات کو شامل کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے دنیا کو جن آفات کا سامنا ہے اس کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ایڈوانس ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، ہمیں نوجوانوں کی آئیڈیاز کو اپنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں کام کرنے والی این جی اوز کا شکرگزار ہوں جو مختلف قسم کے آفات میں متاثرین کو مدد فراہم کرتے ہیں، ہم بہترین انفراسٹرکچر سے بھی قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کر سکتے لیکن اس کی تباہ کاریوں کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو مشکل حالات میں پیش پیش رہتے ہیں اور جان کی پرواہ کئے بغیر مدد فراہم کرتے ہیں، تمام شعبوں سے وابستہ لوگوں کو این ڈی ایم اے کو سپورٹ کرنا چاہئے، پارلیمان کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو جو رہنمائی چاہئے ہم فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے چئیرمین این ڈی ایم اے اور ان کی ٹیم کے کام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں عوام کو مدد فراہم کرنے کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Advertisement
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 6 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 11 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 13 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • ایک دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 9 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement