لاہور: خوبرو پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب کو بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم رادھے کا ٹریلر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں انسٹاگرام پر سلمان خان کی نئی فلم رادھے کا ٹریلر شیئر کرنے کے بعد اداکارہ اریبہ حبیب نے کیپشن درج کیا کہ فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے جس پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ مداح اداکارہ کی انسٹاگرام فیڈ پر بالی وڈ کونٹینٹ شیئر ہوتا دیکھ کر اشتعال میں آگئے اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے ایک صارف نے لکھا کہ مجھے لگا آپ کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے جب ہی آپ نے ویڈیو ڈالی۔ایک صارف نے لکھا کہ ہم لوگ ان اداکاروں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یہ دیکھو یہ ان کی پروموشن کررہی ہیں ۔
سعد نامی صارف نے شکوہ کرتے ہوئے رد عمل دیا کہ ہمیں کہتے ہو پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں اور خود بالی وڈ دیکھ رہے ہیں۔حمزہ نامی صارف نے اداکارہ سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو ان فالو کررہا ہوں منافقت کی بھی انتہا ہوتی ہے۔ایک صارف نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ برائے مہربانی ایسی تھرڈ کلاس مووی کو سپورٹ نہ کریں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان
- 21 منٹ قبل
کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام بہت قریب ہے، لیگی رہنما
- 14 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ ایک بار بھر مؤخر،17 جنوری کو سنایا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: عام آدمی آرمی ڈسپلن میں آتا ہے یا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل
- 43 منٹ قبل
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، حد موٹرویز مختلف مقامات سے بند
- 3 گھنٹے قبل
سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے
- 14 گھنٹے قبل
پی ایس ایل10 کا پلیئرز ڈرافٹ آج ، 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی
- 3 گھنٹے قبل
بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طےپا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی مختلف الزامات کے تحت بے دخل
- 3 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کی کوششیں جاری، 24 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل