کمپنی 15 نومبر کو نئی ڈیوائس لانچ کرے گا

سونی کمپنی 15 نومبر کو اپنے پلے اسٹیشن پورٹل ڈیوائس کو لانچ کرنے جار ہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پورٹیبل ڈیوائس پلے اسٹیشن 5 گیمز کو وائی فائی پر سٹریم کرے گی ۔اس میں آٹھ انچ کی اسکرین ہے جو 60 ایف پی ایس پر 1080 میگا پکسل ریزولوشن پر چلتی ہے۔ سونی کا کہنا ہے کہ پورٹل امریکا، برطانیہ سمیت دیگر خطوں میں 199.99 ڈالر میں لانچ کرے گا ۔
پلے اسٹیشن پورٹل میڈیا چلانے کے قابل بھی ہوگا کیونکہ ہوم اسکرین میں اس کیلئےایک وقف شدہ سیکشن ہے کیونکہ یہ پلے اسٹیشن 5 کی عکس بندی کر رہا ہے۔ اگر آپ کے پاس وائی فائی نہیں ہے توصارفین اسے استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس ڈیوائس کو چلانے کیلئے کم از کم 5Mbps انٹرنیٹ کی ضرورت ہوگی جبکہ سونی نے کم از کم 15Mbps کی تجویز دی ہے۔
اس کے علاوہ پلے اسٹیشن پورٹل میں بلوٹوتھ نہیں ہے، اس لیے یہ وائرلیس ہیڈ فون یا سونی کے پلس 3D ہیڈسیٹ سے منسلک نہیں ہو سکیں گے۔ یہ پلے اسٹیشن لنک وائرلیس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے- صارفین اس نئے ہیڈسیٹ کو پلے اسٹیشن 5کے ساتھ یو ایس بی اڈاپٹر کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔ پلے اسٹیشن پورٹل کی بیٹری کا سائز ابھی طے نہیں ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاری کا مثبت آغاز
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی آبادی پر گولہ باری ، شیر خوار بچی سمیت 4 افراد شہید
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال
- 4 گھنٹے قبل

وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا
- 10 منٹ قبل

پاکستان میں ناکام فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں ظاہرہو گئیں،فرانسیسی اخبار
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج نے اوکاڑہ اور عارف والا میں 5 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نے حملوں سے متعلق بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی پرول پر رہائی کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر
- 43 منٹ قبل

امریکا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

ایل او سی پر بھارتی شیلنگ س، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کردیں
- 4 گھنٹے قبل