والدہ کے مطابق ان کے بیٹے بلال حسین کو 27 اگست کو اغوا کیا گیا تھا


کراچی: ٹک ٹوکر حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی کراچی شیراز نذیر کے مطابق، بلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی شکایت پر ڈیفنس تھانے میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) نمبر 533/23 درج کی گئی ہے۔
والدہ کے مطابق اس کے بیٹے بلال حسین کو 27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 06 میں گھر سے نکلنے کے بعد اغوا کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ گھر سے نکلنے کے بعد بلال کو مین روڈ سے تین مختلف گاڑیوں میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
مدعی کے مطابق اغوا کار اس کے بیٹے کی گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے اور بلال شاہ اب تک اہل خانہ سے رابطہ نہیں کر سکے۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حریم شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں ان کے ساتھ تھے۔ جب وہ کراچی پہنچا تو اسے سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگوں نے اٹھا لیا۔

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 24 منٹ قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 31 منٹ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 20 گھنٹے قبل








