دونوں ممالک نے امریکا کی ثالثی میں طے شدہ معاہدۂ ابراہیم پر دستخط کیے تھے

اسرائیل نے بحرین میں اپنا سفارت خانہ باضابطہ طور پر کھول دیا، دونوں ممالک نے تین سال قبل دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکا کی ثالثی میں طے شدہ معاہدۂ ابراہیم پر دست خط کیے تھے۔اب امریکا اسرائیل کے ساتھ اسی طرح کے ایک معاہدے کے لیے سعودی عرب پر دباؤ ڈال رہا ہے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ خطے میں اسرائیل کی سب سے بڑی سفارتی فتح ہوگی۔
اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نے بحرین کے دورے کے موقع پر منامہ میں سفارتی مشن کے افتتاح کی سرکاری تقریب میں شرکت کی، ان کے ہمراہ اسرائیلی تاجروں اور سرکاری حکام کا ایک وفد بھی منامہ آیا ہے۔
کوہن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بحرین کے وزیرخارجہ اور میں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمیں براہ راست پروازوں کی تعداد، سیاحت، تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔
بحرین کے وزیرخارجہ عبداللطیف الزیانی نے کہا کہ سفارت خانے کا افتتاح خطے کے تمام لوگوں کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
امریکا کی ثالثی میں بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ معمول کے دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کے لیے طے شدہ ایسے ہی متعدد معاہدوں کا حصہ تھا۔انھیں معاہدۂ ابراہیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ان پر متحدہ عرب امارات ، مراکش اور سوڈان نے بھی الگ الگ دست خط کیے تھے۔
بحرین میں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اپنے روایتی حلیف الریاض پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ایسے ہی معاہدے پر دست خط کرے۔
تاہم الریاض نے اب تک امریکی دباؤ کی مزاحمت کی ہے اور اس اقدام کو دیگر مطالبات کے ساتھ اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل اور فلسطینی ریاست کے قیام سے جوڑا ہے۔وہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے باضابطہ تعلقات سے پہلے مشرقِ اوسط کے اس دیرینہ تنازع کا عرب امن اقدام کے مطابق پائیدار حل چاہتا ہے

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago





