مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے،انکوائری آفیسر
ٹوئٹر انتظامیہ کا تاحال جواب موصول نہیں ہوا،ایف آئی اے سائبر ونگ

سندھ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت کے طلب کرنے پر انکوائری آفیسر پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ اداکاراؤں کے خلاف تمام سوشل میڈیا لنکس کو بلاک کر دیاگیا ہے
دورانِ سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ مہوش حیات نے چہرے کی شناخت کے لیے درخواست دی تھی اور مہوش حیات کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا چہرہ ان کا نہیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف تمام لنکس بلاک کردیے ہیں تاہم ٹوئٹر انتظامیہ کا تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں فارنزک ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں چنانچہ اداکارہ کی درخواست پر ویڈیو اسلام آباد لیبارٹری بھیجی گئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے حکام سے سوال کیا اسلام آباد سے رپورٹ کب تک موصول ہوگی؟ اس پر ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ فارنزک رپورٹ جمع کرانے کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دی جائے۔
عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر سماعت چار ہفتوں تک ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- a day ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 16 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 4 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 days ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 11 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago



