Advertisement
پاکستان

لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کے حکم کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت

عدالت نے پرویز الہیٰ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 13 2023، 8:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کے حکم کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت

لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کے حکم کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے پرویز الہیٰ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نیب کی اپیل پر سماعت کی جس میں پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کے سنگل بینچ کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت نے سامنے نیب سے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ نیب سے متعلقہ جو بھی معاملات ہیں اس پر صرف دو رکنی بینچ ہی سماعت کر سکتا ہے، سنگل بینچ سماعت نہیں کر سکتا اس لئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے

دو رکنی بینچ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر پرویز الٰہی سمیت دیگر سے 18 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔
Advertisement
Advertisement