فاسٹ باؤلر زمان خان کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے،پی سی بی


فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا کپ 2023 سے باہر، زمان خان کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیاکپ میں سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل زمان خان نے نسیم شاہ کی جگہ 17 رکنی اسکواڈ کا جوائن کرلیا ہے۔
زمان خان آج الصبح کولمبو پہنچ چکے ہیں وہ آج پاکستانی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔فاسٹ بولر نسیم شاہ بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے انکے کندھے میں چوٹ آئی تھی، ٹیم کے میڈیکل پینل کی جانب سے ان کی نگرانی جاری ہے
آئی سی سی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا۔
دوسری جانب بھارت کے خلاف ہی میچ میں حارث رؤف نے بھی بالنگ نہیں کروائی تھی تاہم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے بہتر ہورہے ہیں۔
ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ دونوں فاسٹ باؤلرز ہمارا اثاثہ ہیں اور ٹیم کا میڈیکل پینل ان سب سے اہم ورلڈ کپ سے قبل بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کررہا ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 4 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 16 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 12 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 4 گھنٹے قبل









