اس موقع پر مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکا کے اعلیٰ فوجی جنرل موجود تھے


ریاض: امریکا اور سعودی عرب کی مسلح افواج کی مشترکہ مشق ریڈ سینڈز 23.2 اختتام پذیر ہوگئی۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کی مسلح افواج نے رواں ہفتے الریاض میں مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لیا ہے۔ اس موقع پر مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکا کے اعلیٰ فوجی جنرل موجود تھے۔
ریڈ سینڈز(سرخ ریت) 23.2 نامی مشق بغیر پائلٹ کے ایئرکرافٹ سسٹمز (یو اے ایس) کا مقابلہ کرنے کے لیے وضع کی گئی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس نوعیت کی یہ دوسری مشترکہ فوجی مشق تھی۔امریکا کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے اس مشق کا مشاہدہ کیا ہے۔
سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل ریٹنی بھی اس موقع پر موجود تھے، اس سے قبل امریکی فوج کے مرکزی افسر برائے تعلقاتِ عامہ (سنٹرل پبلک افیئرز آفیسر) کرنل ارمانڈو ہرنانڈیز نے العربیہ کو بتایا تھا کہ اس مشق کو حقیقی دنیا کے حالات میں یو اے ایس کے توڑ کے لیے ٹیکنالوجیز کی جانچ کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ مارچ میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اس نوعیت کی پہلی مشق کی گئی تھی اور تب امریکی حکام نے کہا تھا کہ انھیں امید ہے کہ خطے کے دوسرے ممالک کی افواج کے ساتھ بھی اس مشق کا اعادہ کیا جائے گا۔
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 4 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 9 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 8 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago



