متحدہ عرب امارات میں ایک ارب ڈالرمالیت کی کیپٹاگون سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 6 مشتبہ افراد گرفتار
کارروائی میں 13 ٹن سے زیادہ ایمفیٹامین پر مبنی نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں


دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں حکام نے ایک ارب ڈالر (3.87 ارب درہم) سے زیادہ مالیت کی کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 ٹن سے زیادہ ایمفیٹامین پر مبنی نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں۔ کبھی اس کو قانونی دوا سمجھاجاتا تھا لیکن اب بیشتر ممالک میں اس کا استعمال ممنوع ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر داخلہ شیخ سیف بن زاید آل نہیان نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی سے متعلق ایکس پرایک وڈیو جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی حکام مشتبہ افراد کی نگرانی کر رہے ہیں، ان کا سراغ لگا رہے ہیں اور آخرکار انھیں پکڑنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔اماراتی حکام نے اس کارروائی کو آپریشن سٹارم کا نام دیا ہے۔انھوں نے بڑی مقدار میں منشیات کی سمگلنگ سے متعلق خفیہ معلومات پر یہ کارروائی کی تھی۔
پانچ کنٹینروں میں 651 دروازوں اور 432 آرائشی پینلز میں منشیات کی یہ بھاری مقدار چھپائی گئی تھی۔حکام نے پہلے مشتبہ شخص کا سراغ لگایا تھا اور پانچ کنٹینروں میں سے تین کووصول کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا تھا۔پھر ٹیموں نے باقی گینگ کو پکڑنے کے لیے ایک صنعتی علاقے میں غیر قانونی شپمنٹ کا تعاقب کیا تھا۔
دوسرے مشتبہ شخص کو دبئی میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تیسرے شخص کو ایک دوسر ی اماراتی ریاست سے گرفتار کیا گیا ہے۔وہ بھی ضبط کیے گئے تین کنٹینروں کی شپمنٹ سے منسلک ہے۔چوتھے اور پانچویں مشتبہ شخص کو منشیات ذخیرہ کرنے والے باقی دو کنٹینرز کا دعویٰ کرنے پر ٹریک کیا گیا اور کسٹمز سے شپمنٹ کلیئر کرنے کے لیے پہنچنے پرانھیں گرفتار کر لیا گیا۔

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- a day ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 5 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- a day ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago





