اے ٹی سی کے جج نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا


اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جمعہ کو جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت کی سماعت اے ٹی سی عدالت میں ہوئی جس میں پراسیکیوٹر راجہ نوید، پرویز الٰہی کے وکلا بابر اعوان اور سردار عبدالرزاق اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی کے خلاف کیس کا ریکارڈ تھوڑی دیر بعد پہنچ جائے گا، جس پر جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ یہ صحیح طریقہ نہیں، عدالتی اوقات شروع ہوئے اور ریکارڈ نہیں پہنچا۔
وکیل سردار عبدالرازق کا کہنا تھا کہ ’پرویز الٰہی کا نام فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے اندراج کے 06 ماہ بعد شامل کیا گیا، نامزد ملزمان اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، اس لیے الٰہی کو بھی ضمانت دی جائے‘۔ .
استغاثہ نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی صدر کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جن دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی وہ ناقابل ضمانت ہیں۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو پیشگی معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
وکیل بابر اعوان نے مزید کہا کہ ایف آئی آر میں پرویز الٰہی کا نام نہیں، تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پرویز الٰہی سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔ جبکہ اس کی گرفتاری شک کی بنیاد پر کی گئی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کھلی عدالت میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پرویز الٰہی کا نام نہیں، تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران بھی ان سے کچھ برآمد نہیں ہوا، اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
اے ٹی سی کے جج نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 4 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- ایک گھنٹہ قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- ایک گھنٹہ قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل


