روس کی طرف سے ہمارے دو سفارتی ملازمین کو ملک بدر کرنا بلاجواز ہے


واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ روس کا ہمارے دو سفارتکاروں کو ملک بدر کرنا غیر قانو نی ہے اور امریکا کی طرف سے اس کا جواب دیا جائے گا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ روس کی طرف سے ہمارے دو سفارتی ملازمین کو ملک بدر کرنا بلاجواز ہے۔
روس میں امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار نے بھی روسی خبررساں ادارے تاس کو خصوصی بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکاروس کو امریکی سفارت کاروں کی بے دخلی کا جواب دے گا۔ذرائع کے مطابق امریکا نےان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے جن کی بنیاد پر ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے دو ملازمین کوناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا تھا۔ واضح ر ہےروسی حکام کے مطابق مذکورہ امریکی سفارت کار ایک سابق روسی ملازم کے لیے رابطہ ایجنٹ تھے۔ ان دونوں کو اس سال کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان پر یوکرین کے تنازعے کے متعلق معلومات امریکا کو فراہم کرنے کا شبہ تھا۔ روسی اعلان کے بعد امریکا نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔یہ بات اس وقت سامنے آئی جب روسی وزارت خارجہ نے آج کے اوائل میں اس بات کی تصدیق کی کہ جن دو سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا گیا ہے وہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے کےفرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری جیفری سیلن اور ڈیوڈ برنسٹین تھے۔
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 41 منٹ قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- ایک گھنٹہ قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل


