دنیا
سعودی عرب سمیت 34 ممالک کی فوجی مشقیں ’ برائٹ سٹار 2023‘ اختتام پذیر
سعودی فوجی دستوں نے مقررہ تمام اہداف حاصل کرلیے
ریاض: سعودی عرب سمیت 34 ممالک کی فوجی مشقیں ’ برائٹ سٹار 2023‘ اختتام پذیر ہو گئیں، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں سعودی عرب سمیت 34 ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں ’برائٹ سٹار 2023‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔
سعودی آرمی ٹریننگ اتھارٹی کے سربراہ میجرجنرل عادل البلوی نے کہا کہ سعودی فوجی دستوں نے مقررہ تمام اہداف حاصل کرلیے۔ خصوصا بین الاقوامی سرحدووں کے تحفظ، سائبر سکیورٹی، بحری امن، میزائل ڈیفنس آپریشن میں تعاون اور مشترکہ بین الاقوامی عسکری آپریشنز کے نفاذ سے متعلق تجربات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ مشترکہ مشقوں کا مقصد شریک افواج کے درمیان آپریشنل تصورات میں یکسانیت لانے کے لیے ہم آہنگی، پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانا، دہشت گردی اور گوریلا جنگ کے انسداد کی منصوبہ بندی اور سکیموں پر عمل درآمد ہے۔
علاقائی
گورنر سندھ سے ایرانی سفیر کی ملاقات،د و طرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے تعلقات کو ہمیشہ فوقیت حاصل ہے، پاک ایران تعلقات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی سیفر رضا امیری مقدم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی و دفاعی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔
علاقائی
سندھ :ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا
سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے، اس حوالے سے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کے امتحانی مراکز میں سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے امیدواروں کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی اپنے پاس رکھنا ہو گی۔
رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں مختلف مقامات پر 3 امتحانی مراکز قائم ہوں گے جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے فراہم کر دیے ہیں۔
پاکستان
وزیر اعظم کی سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات
ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے معاشی اہداف کے حوالے سے شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد بھی پیش کی
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سربراہ سینیٹ خارجہ امور کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا، عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے حوالے سے بھی بریف کیا۔
ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے معاشی اہداف کے حوالے سے شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد بھی پیش کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی گروپ کو اس مقصد کیلئے ایوان میں موجود تمام دوسری جماعتوں کے ساتھ مضبوط رابطے رکھنے چاہئیں ، آج کے دور میں مضبوط خارجہ پالیسی کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرز قابل تحسین کر دار ادا کر رہے ہیں، وفاق کی علامت ہونے کے حوالے سے ایوان بالا کو قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کرنا چاہئے ۔
شہباز شریف نے توقع ظاہر کی کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ایک تھنک ٹینک کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کی رہنمائی کرے گی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
علاقائی 7 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
علاقائی 6 گھنٹے پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس