جی این این سوشل

دنیا

لیبیا کے سابق وزیر اعظم عبدالعاطی بن ابراہیم العبیدی انتقال کر گئے

اہل خانہ کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لیبیا کے سابق وزیر اعظم عبدالعاطی بن ابراہیم العبیدی  انتقال کر گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لیبیا کے سابق وزیر اعظم عبدالعاطی بن ابراہیم العبیدی ہفتے کے روز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، اہل خانہ کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ عبدالعاطی بن ابراہیم العبیدی 1939ء میں لیبیا کے جبل الاخضر علاقے میں پیدا ہوئے اور یکم ستمبر 1969 کی بغاوت کے بعد سے سیاست میں سرگرم ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابراہیم العبیدی کرنل معمر قذافی کے دور میں فروری 2011 تک کئی عہدوں پر فائز رہے، جن میں وزارت عظمیٰ، وزارت محنت وافرادی قوت، جنرل پیپلز کانگریس کے سیکرٹری اور جنرل پیپلز کمیٹی برائے خارجہ رابطہ کے یورپی اور شمالی امریکا کے امور کے سیکرٹری کے عہدے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تونس اور اٹلی میں لیبیا کے سفیر بھی رہے۔

چھ اپریل 2011 کو انہیں موسی کوسا کی جگہ وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ 17 فروری کے انقلاب کے دوران وہ قذافی کی حکومت سے منحرف ہو کر برطانیہ چلے گئے تاہم 2011 میں قذافی حکومت کے خاتمے کے بعد العبیدی کو جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جنوبی طرابلس کی اپیل کورٹ نے 2015 میں انہیں جنگی جرائم کے الزامات سے بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

 

دنیا

الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی

الیکشن کمیشن کے سربراہ انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے جہاں ان پر سیاہی پھینکی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی

جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے رہنما نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا میں  الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے، اس دوران اپوزیشن رہنما نے بھرے مجمع میں گیورکی کالا درویش پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے  منہ پر سیاہی پھینک دی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Gen Zette (@gen.zette)

الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل  ہو گئی اور اس وقت خبروں  کی زینت بنی ہوئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو سیاہی پھینکنے والے کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت

ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد کر دہ د ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس میں  ہزاروں افرادنےاپنا  ووٹ کاسٹ کیا۔

ریفرنڈم کے لیے  ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب  ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔

 خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی،عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے ہزاروں سکھ افراد نے خالصتان کی آزادی اور بھارت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔

انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

ریفرنڈم کے دوران شرکا سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سےخطاب  کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک

ہلاک ہونے والے ملزمان نے  ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران  ایک خاتون سے اجتماعی  زیادتی کی تھی،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک

فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران زیر حراست چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع  کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لےجایا جا رہا تھا راستے میں  غلام محمد آباد سیم پل کے قریب ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا جس دوران مقابلہ ہوا، جس کے  دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔  

مقابلے  میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی

پولیس ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان نے  ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران  ایک خاتون سے اجتماعی  زیادتی کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll