Advertisement
پاکستان

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

پنجاب کے نگران  وزیر اعلیٰ وہاں موجود چینی تاجروں، صنعتکاروں اور حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 18 2023، 2:29 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

لاہور: نگران  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ہفتہ کو چین کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ ان کے ہمراہ عبوری صوبائی وزیر ایس ایم تنویر، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خزانہ بھی موجود تھے۔ 

 پنجاب کے نگران  وزیر اعلیٰ وہاں موجود چینی تاجروں، صنعتکاروں اور حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس کی صدارت کی جس میں لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کی اپ گریڈیشن پلان کی تفصیلی وضاحت کی گئی۔ 

لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک میں دیگر جانور اور پرندے جن میں پانڈا، ہیپو پوٹیمس، گینڈا، افریقی کبوتر، بلیک جیگوار، پوما اور چلتن مارخور شامل ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک میں جلد ہی اضافی جانور اور پرندے شامل ہوں گے، جس میں  پانڈا، ہپوپوٹیمس، گینڈا، افریقی کبوتر، بلیک جیگوار، پوما اور چلتن مارخورشامل ہیں ۔

Advertisement
Advertisement