جی این این سوشل

کھیل

پاکستان فٹبالرصدام حسین نےعمان کے صلالہ اسپورٹس کلب میں شمولیت اختیار کر لی

اپنی نئی ٹیم صلالہ اسپورٹس کلب ڈویژن 1 لیگ آف عمان کے ساتھ باضابطہ طور پر اپنے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،صدام حسین

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان فٹبالرصدام حسین نےعمان کے صلالہ اسپورٹس کلب میں شمولیت اختیار کر لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان فٹبال کے مڈ فیلڈر صدام حسین نےعمان میں قائم صلالہ اسپورٹس کلب میں شمولیت اختیار کر لی

حسین اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں اور 25 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ تاہم فی الحال وہ قومی اسکواڈ سے باہر ہیں۔وہ ماضی میں کرغزستان اور بحرین میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں پیشہ ورانہ فٹ بال کھیل چکے ہیں اور آخری بار اپنے ملک میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے فٹ بال کلب سے وابستہ تھے۔

صدام حسین نے ایکس پلیٹ فارم پر لکھا کہ الحمدللہ۔ یہ آئندہ سیزن 2023-2024 کے لیے ایک نیا باب شروع کرنے کا وقت ہے میں نے اپنی نئی ٹیم صلالہ اسپورٹس کلب ڈویژن 1 لیگ آف عمان کے ساتھ باضابطہ طور پر اپنے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔میں اپنی نئی ٹیم کے ساتھ سیزن شروع کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ہم صلالہ ٹائیگرز ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھیوں، انتظامیہ، کوچز اور کلب کے صدور کا ان کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

اگرچہ حسین نے عمانی کلب کے ساتھ اپنے معاہدے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں تاہم انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور تعاون کی درخواست کی۔

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ

پاکستان میں جمعہ  کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ

کراچی: پاکستان میں جمعہ  کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔ عالمی مارکیٹ  کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں فی تولہ 1500 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 2,01,500 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح عالمی  مارکیٹ کے مطابق 10 گرام 24 قیراط خالص سونے کی قیمت 171,468 روپے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ 22 قیراط سونے کی موجودہ قیمت 183,333 روپے فی تولہ ہے۔

مارکیٹ میں 10 گرام چاندی کی قیمت 2700 روپے فی تولہ مقررکی گئی  ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروئیاں جاری

دوپہر کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی گئی تھیں

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروئیاں جاری

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے آج جمعہ کو مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے سید پورہ میں آج تیسرے روز بھی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔

پولیس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ علاقے میں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بدھ کی دوپہر کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ ضلع بارہمولہ میں گزشتہ چندماہ کے دوران تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور جگہ جگہ قائم چوکیوں پرراہگیروں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے جس سے کشمیری عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ادھربھارتی فوجیوں، پیراملٹری اہلکاروں،بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھی سرینگر، بانڈی پورہ، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، شوپیاں، کشتواڑ، راجوری، پونچھ، کٹھوعہ اور ریاسی اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران لوگوںکو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺکو عقیدت و احترام سے منا یا گیا

ملک بھر میں بچوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلی محلوں کو خوب سجا یا ، گلی محلوں کو جھنڈوں ، جھنڈیوں ، لائٹوں سے سجایا گیا ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺکو عقیدت و احترام سے منا یا گیا

عید میلاد النبی ﷺ کی مطابقت سے ملک بھر میں چراغاں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ ہر سو درود و سلام و میلاد کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔

ملک بھر میں بچوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلی محلوں کو خوب سجا یا ، گلی محلوں کو جھنڈوں ، جھنڈیوں ، لائٹوں سے سجایا گیا ۔

جمعہ کو عید میلادالنبیۖ کے موقع پر جشن صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود و سلام، اجتماعی دعاؤں سے ہوا۔ جشن ولادت مصطفی صبح بہاراں کی مناسبت سے محافل نعت، میلاد شریف، قصیدہ بردہ شریف، ختم درود پاک کی محافل منعقد کی گئیں۔

عید میلادالنبی ﷺ کو ملک بھر میں عقیدت احترام سے منایا گیا ، لاہور ، کراچی ، اسلام آبا د، سرگودھا ، جھنگ ، ملتان اور ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلا د النبی ﷺ کے جلوس نکالے گئے جلسے جلوسوں میں لنگر کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll