Advertisement

پریمیئر لیگ،ناٹنگھم فاریسٹ اور برنلے کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

برنلے کی طرف سے واحد گول زیکی امدونی نے سکور کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 19th 2023, 2:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پریمیئر لیگ،ناٹنگھم فاریسٹ اور برنلے کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

ناٹنگھم: انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ناٹنگھم فاریسٹ اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ ہار جیت کے فیصلے ک بغیر ختم ہوگیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ ناٹنگھم فاریسٹ کی طرف سے واحد گول کالم ہڈسن اوڈوئی نے سکور کیا جبکہ برنلے کی طرف سے واحد گول زیکی امدونی نے سکور کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائر میں کھیلے گئے میچ میں ناٹنگھم فاریسٹ اور برنلے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ کے پہلے ہاف پر برنلے کی ٹیم کو ناٹنگھم فاریسٹ کے خلاف ایک گول کی برتری تھی۔ برنلے کے زیکی امدونی نے میچ کے 41 ویں منٹ میں ایک گول سکور کیا۔

دوسرے ہاف میں ناٹنگھم فاریسٹ کے کالم ہڈسن اوڈوئی 61 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔یوں یہ میچ دونوں ٹیموں کے درمیان 1-1 گول کی برابری پر ہی ختم ہوگیا۔ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم آٹھویں جبکہ برنلے کی ٹیم انیسویں نمبر پر ہے۔

Advertisement
امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک

  • 7 گھنٹے قبل
سونے کی  قیمت میں پھر کمی،  فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 گھنٹے قبل
نیو یارک میں اب اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نومنتخب نیویارک میئر

نیو یارک میں اب اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نومنتخب نیویارک میئر

  • 6 گھنٹے قبل
 24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ

 24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ

  • 6 منٹ قبل
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری

  • 3 گھنٹے قبل
راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے،شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے،شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

  • 4 گھنٹے قبل
قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی  شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر

قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر

  • 29 منٹ قبل
آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

  • 3 منٹ قبل
انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کیلئے شاہی خاندان کی طرف سے  ’نائٹ ہڈ‘ کاخطاب

انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کیلئے شاہی خاندان کی طرف سے ’نائٹ ہڈ‘ کاخطاب

  • 4 گھنٹے قبل
آج  شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا

آج شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا

  • 5 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح

پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement