جی این این سوشل

تفریح

بھارتی اداکار کی 16 سالہ بیٹی نے خودکشی کر لی

اداکار کی بیٹی ذہنی تناؤ کا شکار تھی، اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی اداکار کی 16 سالہ بیٹی نے خودکشی کر لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار، میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار وجے انٹونی کی 16 سالہ بیٹی کی بے جان لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے المناک طور پر خود کو پھندے کے نیچے رکھ کر اپنی جان لے لی تھی، نوجوان لڑکی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا عبرتناک قدم اٹھایا۔

اس کی بے جان لاش 18 ستمبر کی صبح چنئی میں ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان چنئی کے ایک نجی سکول میں 12ویں جماعت کا طالب علم تھا، وہ اپنی پڑھائی کی وجہ سے کافی تعلیمی دباؤ کا شکار تھی۔

اطلاعات کے مطابق متوفی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی المناک موت کی تصدیق کردی۔

ابھی تک، وجے انٹونی یا ان کے خاندان کی طرف سے اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

صحت

24گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے 15ہزار کیسز رپورٹ

بہاولپور میں سب سے زیادہ 3 ہزار مریض رپورٹ ہوئے جو پنجاب کے شہروں کی نسبت سب سے زیادہ ہیں ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

24گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے 15ہزار کیسز رپورٹ

پاکستان : ملک بھر میں آشوب چشم کی وباء نے سینکڑوں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ 

محکمہ صحت کا کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے 15 ہزا مریض سامنے آئیں ہیں ، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

بہاولپور میں مریضوں کی تعداد دوسرے شہروں کی نسبت قدرے زیادہ ہے ، بہاولپور میں سب سے زیادہ 3 ہزار مریض رپورٹ ہوئے جو پنجاب کے شہروں کی نسبت سب سے زیادہ ہیں ۔

فیصل آبا د میں 1827 ملتان 1217 اور لاہور میں 916 آشوب چشم کے کسیز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار مریض سامنے آئے ہیں ، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری آنکھوں کی صفائی کا خاص خیا ل رکھیں اور تیز دھوپ میں گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں آشوب چشم میں مبتلا مریض کے کپڑے اور تولیہ علیحدہ رکھیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ایک ہزار 285 میٹرز میٹرز سے بجلی چوری پکڑی گئی

آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

ایک ہزار 285 میٹرز میٹرز سے بجلی چوری پکڑی گئی

اسلام آباد: آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق 7 ستمبر سے جاری آپریشن میں 74 ہزار سے زائد میٹرز چیک کئے گئے اور ایک ہزار 285 میٹرز میٹرز سے بجلی چوری پکڑی گئی۔ ترجمان کے مطابق متعلقہ صارفین کو 8 کڑوڑ 78 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں

جبکہ 264 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے اور 164 بجلی چور گرفتار کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروائیوں کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔بجلی چوری کا سدباب روشن پاکستان کی ضمانت ہے ۔صارفین سے گزارش کی گئی ہے کہ بجلی چوری کے خلاف اطلاع ہیلپ لائن 118 یا 0519252933 پر دیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مالی سال 2024 کے آغاز سے لیکراب تک مالیاتی کارگردگی اطمینان بخش رہی ہے، وزارت خزانہ

حسابات جاریہ کے کھاتوں کی صورتحال اوردیگرمعاشی اشاریئے صورتحال کی بہتری کی عکاسی کررہے ہیں

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

مالی سال 2024 کے آغاز سے لیکراب تک مالیاتی کارگردگی اطمینان بخش رہی ہے، وزارت خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے کہاہے کہ مالی سال 2024 کے آغاز سے لیکراب تک مالیاتی کارگردگی اطمینان بخش رہی ہے ، حسابات جاریہ کے کھاتوں کی صورتحال اوردیگرمعاشی اشاریے صورتحال کی بہتری کی عکاسی کررہے ہیں، حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر54.1 فیصد کی کمی ہوئی،ایف بی آرکے محاصل میں 27.2 فیصد کی شرح سے نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقتصادی بحالی کے منصوبہ اوردانش مندانہ پالیسی اقدامات بشمول خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اورآئی ٹی پالیسی سے وسط مدتی بنیادوں پر اقتصادی نمومیں اضافہ متوقع ہے۔ضروری اشیاء کی دستیابی میں بہتری اور رسد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات سے مہنگائی کادبائو کم ہونے کاامکان ہے۔

علاوہ ازیں زرمبادلہ کی مارکیٹ میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اٹھائے جانیوالے انتظامی اورانضباطی اقدامات کے فوائد ملنا شروع ہوگئے ہیں اور اس کے نتیجہ میں انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں شرح مبادلہ کے درمیان فرق بہت کم ہو گیا ہے۔ حسابات جاریہ کے کھاتوں کی صورتحال اوردیگرمعاشی اشاریے صورتحال کی بہتری کی عکاسی کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll