Advertisement

ڈاکو دن دیہاڑے 18 لاکھ کی خطیر رقم لے اڑے

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئیں پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 20 2023، 12:39 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈاکو دن دیہاڑے 18 لاکھ کی خطیر رقم لے اڑے

رائیونڈ کے علاقے سندر روڈ پر ڈکیتی جس میں ڈاکوؤں نے دکان سے 18 لاکھ روپےکی خطیر رقم چھین لی ، ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے 18 لاکھ روپے چھینے اور چلتے بنے ۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئیں ، پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈاکو دن دیہاڑے آئے اور بڑی دیدہ دلیری سے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیق کی جا رہی ہے جلد ہی ملزمان کی شناخت کر لیں گے اور ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔

Advertisement
Advertisement