Advertisement
علاقائی

سرگودھا مزدوری مانگنے پر مزدور کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

تفصیلات کے مطابق مزدور افتخار احمد گو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 20th 2023, 12:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سرگودھا مزدوری مانگنے پر مزدور کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا: مزدور کو مزدوری مانگنا مہنگا پڑ گیا ، سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں مزدور الیکٹریشن کو 4 افراد نے گھر بلا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق مزدور افتخار احمد گو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، افتخار احمد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق افتخار احمد کو مزدوری مانگنے کے باعث تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، افتخار احمد نے اکرم نامی شخص کی کوٹھی کا ٹھیکہ لیا ہوا تھا اس کی مزدوری ایک لاکھ روپے کے قریب بنتی تھی جو مانگنے پر اکرم آگ بگولہ ہو گیا اور اپنے 4 ساتھیوں سمیت افتخار احمد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

Advertisement
Advertisement