Advertisement
تفریح

نامور اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

گرجدار آواز، بارعب شخصیت کے مالک اداکار نے کئی فلموں میں یادگار کردار نبھائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 20 2023، 4:00 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نامور اداکار یوسف خان کو مداحوں  سے بچھڑے  14 برس بیت گئے

لاہور: اردو اور پنجابی فلموں کے نامور اداکار یوسف خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے ہیں۔

گرجدار آواز، بارعب شخصیت کے مالک اداکار نے کئی فلموں میں یادگار کردار نبھائے، حقیقت سے قریب تر اداکاری کا خاصہ رکھنے والے یوسف خان 10 اگست 1931ء کو مشرقی پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1954ء میں فلم ’’پرواز‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اس فلم میں مشہور اداکارہ صبیحہ خانم ان کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں۔

یوسف خان نے اردو اور پنجابی فلموں میں اپنے کرداروں کو اس خوبی سے نبھایا کہ وہ یادگار ٹھہرے، اداکار نے ’’مجرم‘‘، ’’حسرت‘‘، ’’بھروسہ‘‘، ’’فیصلہ‘‘ اور ’’نیا دور‘‘ جیسی اردو فلموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔

اداکار نے 1962ء میں فلم ’’پہاڑن‘‘ سے پنجابی فلموں میں اداکاری شروع کی، ’’ملنگی‘‘، ’’یارانہ‘‘، ’’باؤ جی‘‘، ’’ضدی‘‘،’’ وارنٹ‘‘، ’’ہتھکڑی‘‘، ’’جگنی‘‘، ’’شریف بدمعاش‘‘،’’ قسمت‘‘،’’ جبرو‘‘،’’ خطرناک‘‘،’’ حیدر خاں‘‘ اور’’ بڈھا گجر‘‘ ان کی سرفہرست فلمیں ہیں۔

Advertisement