جی این این سوشل

صحت

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 23 کیس رپورٹ،متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 559 ہو گئی

متاثر ہ مریضوں میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 23 کیس رپورٹ،متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 559 ہو گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 23 کیس رپورٹ ہوئے،جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 559 ہو گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے جاری اعداد و شمار کےمطابق ڈینگی سے متاثر ہ مریضوں میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 15 اور شہری علاقوں میں 8 کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 170 اور دیہی علاقوں میں 389 ہو گئی ہے۔

پاکستان

پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی نا ہو نے پر اقوام متحدہ پر اظہار تشویش

ترجمان دفتر خارجہ زہر ہ بلوچ نے کہا کہ اس صورتحال میں بھی سلامتی کونسل کی بے بسی اور بے عملی تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی نا ہو نے پر اقوام متحدہ پر اظہار تشویش

پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی نہ کرانے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی پر ایک بار پھر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی المیہ جنم لے چکا ہے اور اس صورتحال میں بھی سلامتی کونسل کی بے بسی اور بے عملی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی طرف سے اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل ننانوے کے اطلاق اور غزہ میں سنگین انسانی بحران سے خبردار کرنے کے باوجود کونسل عالمی امن و سلامتی قائم رکھنے کیلئے اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی۔انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اب راہِ عمل اختیار کرے اور اس غیر انسانی جنگ اور غزہ کے لوگوں کی نسل کشی بند کرائے۔

ترجمان نے کہا کہ محصور غزہ کے لوگوں کو دی جانے والی یہ اجتماعی سزا قطعی ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی وحشیانہ جارحیت سے معصوم انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور یہ تنازعہ مزید پھیل کر انتہائی خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔ترجمان نے غزہ کے عوام کی نسل کشی بند کرانے کیلئے وہاں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کیلئے پاکستان کی اپیل کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل اپنی وحشیانہ بمباری اور حملے بند کرے اور غزہ کا غیر انسانی محاصرہ ختم کرے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چین نے پاکستان میں پہلا765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

داسو ہائیڈرو پاور سٹیشن اور اسلام آباد پاور گرڈ کے درمیان بجلی کی ترسیل کا کام کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین نے پاکستان میں پہلا765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

پاور چائنا نے ہفتہ کو مانسہرہ 765/220 کے وی سب سٹیشن کی تعمیر کا بھر پورآغاز کر دیا ہے، جو داسو ہائیڈرو پاور سٹیشن اور اسلام آباد پاور گرڈ کے درمیان بجلی کی ترسیل کا کام کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاور چائنا کی جانب سے تعمیر کردہ پاکستان کے پہلے 765 کلو واٹ کے سب اسٹیشن انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن (ای پی سی) پراجیکٹ مانسہرہ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب پراجیکٹ سائٹ پر منعقد ہوئی، جس میں مکمل تعمیرات کا عندیہ دیا ہے۔

سب سٹیشن مانسہرہ شہر میں واقع ہے اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ڈی ایچ پی پی) اور وفاقی دارالحکومت کے درمیان بجلی کی ترسیل کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ وولٹیج گریڈ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ گنجائش والے سب سٹیشن کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کی تکمیل کے ساتھ، صاف توانائی کی ترسیل کے ذریعے، اس کا سب اسٹیشن مقامی بجلی کی کمی کو دور کرنے اور پاکستان میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔ جنوری 2023 میں، پاور چائنا الیکٹرک پاور کنسٹرکشن کارپوریشن اور پاکستان کی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے 765 کلو واٹ مانسہرہ سب سٹیشن کے لیے ای پی سی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ پاور چائنا نے 765/220 کلو واٹ مانسہرہ سب اسٹیشن لاٹ ۔ ونکے منصوبے کے لیے این ٹی ڈی سی کے ساتھ ایک اور معاہدہ بھی کیا ہے۔

یہ منصوبہ داسو ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور مانسہرہ سب اسٹیشن کے درمیان 157 کلومیٹر طویل 765 کے وی ڈبل سرکٹ اے سی ٹرانسمیشن لائن بنائے گا۔ ڈی ایچ پی پی دریائے سندھ پر ایک رن آف ریور پراجیکٹ ہے جو ضلع کوہستان میں داسو ٹان سے 7 کلومیٹر بالائیجانب واقع ہے۔ یہ سائٹ مجوزہ دیامر بھاشا ڈیم سائٹ سے 74 کلومیٹر نیچے اور اسلام آباد سے 350 کلومیٹر دور ہے۔ اس کی تکمیل پر، ڈی ایچ پی پی کے پاس 12 پیداواری یونٹس کے ساتھ 4320 میگاواٹ کی کل نصب صلاحیت ہوگی۔ یہ حکومت پاکستان کی نیشنل پاور پالیسی 2013 اور وژن 2025 کے تحت ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں معمولی اضافہ

گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1190 روپے ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں معمولی اضافہ

اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 7 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1276 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1271 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1190 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.28 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1250، راولپنڈی 1223، گجرانوالہ 1280، سیالکوٹ 1280، لاہور 1370، فیصل آباد 1285، سرگودھا 1280، ملتان 1290، بہاولپور 1333، پشاور 1234 اور بنوں میں 1210 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1157، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1210 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll