علاقائی

میڈیکل کالجز نے فیسوں میں 8سے 9لاکھ سالانہ اضافہ کر دیا

پی ایم ڈی سی کی جنب سے 5 رکنی کمیٹی فیسوں میں اضافہ کا جائزہ لے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 23 2023، 5:49 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
میڈیکل کالجز نے فیسوں میں 8سے 9لاکھ سالانہ اضافہ کر دیا

اسلام آباد : میڈیکل کالجز نے فیسوں کی مد میں سٹوڈنٹس کو لوٹنا شروع کر دیا ، میڈیکل کالجز فیسوں کی مد میں اندھیر نگری مچا دی ۔

میڈیکل کالجز نے سالانہ فیسوں میں 8 سے 9 لاکھ روپے اضافہ کر دیا ۔ اوور سیز پاکستانیوں کی سیٹوں پر 18000 ڈالرز وصول کیے جانے لگے ۔

پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنا دی ، ڈاکٹر ضیاالحق کو  کمیٹی کا  چیئرمین مقرر کر دیا گیا ۔

پی ایم ڈی سی کی جنب سے 5 رکنی کمیٹی فیسوں میں اضافہ کا جائزہ لے گی اور کمیٹی کے چیئرمین کو رپورٹ پیش کرے گی ۔