کھیل
کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لباس زیب تن کر لیا
قومی دن کے موقع پر کرسٹیانو رونالڈو سعودی لباس میں بشت پہنے اور تلوار اٹھائے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک شاندار موقع پر جشن مناتے نظرآئے

سعودی عرب کے النصر کلب کے سٹار پلیئر کرسٹانو رونالڈو نے مملکت کے 93 ویں قومی دن کے موقع روایتی لباس زیب تن کیا۔
سماجی روبطے کی ویب سائٹ الیکس پر النصر کلب نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سعودی لباس میں بشت پہنے اور تلوار اٹھائے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک شاندار موقع پر جشن مناتے نظرآئے۔
All together ✊
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) September 21, 2023
For one flag 🇸🇦
" We Dream, and Achieve 💚 " pic.twitter.com/r6ra5azFqA
کرسٹیانو رونالڈو، ان کے ساتھ سادیو مانے اور سعودی النصر کلب کے باقی ستارے سعودی عرضہ کی دھنوں پر جھوم رہے تھے۔ایسا کرتے ہوئے وہ اپنی ہم آہنگی کی حد تک پیغام دے رہے تھےکہ وہ سعودی عرب کی ثقافت اور ورثے کا احترام کرتے ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فاکس نیوز کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کھیلوں میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کے مملکت کے عزم کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہاکہ مجموعی قومی پیداوار میں کھیلوں کے شراکت کے 0.04 فیصد سے بڑھ کر 1.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو، کریم بینزیما، سادیو مانے، نیمار ڈی سلوا، ان تمام ستاروں کے ساتھ ساتھ اتفاق کلب کے کوچ اسٹیون جیرارڈ اور باقی غیر ملکی کھلاڑی اور کوچز جن کی تصاویر سعودی لباس میں پھیلی ہوئی ہیں اس بات کا ثبوت ہے کہ مملکت کھیلوں کو ایک عالمی قومی شناخت بنانے کے لیے کوشاں ہے
دنیا
سعودی عرب کی خصوصی ٹیموں نے یمن میں مزید 733 بارودی سرنگیں صاف کیں
حوثی باغیوں کی جانب سے 12 لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں

ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن میں دسمبر 2023 کے پہلے ہفتے میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 733 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی ہیں۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے چار اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 110 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں ، ایک دھماکہ خیز ڈیوائس اور 618 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز صاف کیں۔ ٹیموں نے یمن کے گورنریٹ عدن، الحدیدہ، مارب، شبوہ اور تعز میں بھی بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے کارروائیاں کیں۔2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 24 ہزار527 بارودی سرنگوں کو تلف کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 12 لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے میں 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے توسیع کی گئی تھی۔
دنیا
امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ
کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

سیئول: امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
شنہوا نے جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی اور مقامی نشریاتی ادارے وائی ٹی این کے حوالے سے بتایا کہ یو ایس فورسز کوریا (یو ایس ایف کے) کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے دوران دارالحکومت سیئول سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب میں گنسن کے کنسان ایئر بیس کے قریب صبح کے وقت گر کر تباہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق طیارے کا پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دنیا
ڈونلڈٹرمپ نے فراڈ کیس میں بیان دینے کا ارادہ بدل لیا
6 نومبر کو چار گھنٹے تک ڈونلڈ ٹرمپ استغاثہ کے ساتھ تکرار میں اُلجھے رہے

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک فراڈ کیس میں اپنے دفاع میں بیان دینے کاارادہ تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی موقف نہیں دیں گے کیونکہ اُن کے پاس کہنے کو مزید کچھ نہیں ہے۔
اردو نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ وہ اپنے، اور اپنے بیٹوں ڈان جونیئر اور ایرک، ٹرمپ آرگنائزیشن کے دیگر عہدیداروں کے خلاف جاری مقدمے میں پہلے ہی گواہی دے چکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ ماہ استغاثہ کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی تھی جنہوں نے اُن پر اور دیگر مدعا علیہان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے ریئل سٹیٹ کے اثاثوں کی مالیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا تاکہ بینک قرضوں اور انشورنس کے لیے شرائط پر پورا اُترا جا سکے۔
6 نومبر کو چار گھنٹے تک ڈونلڈ ٹرمپ استغاثہ کے ساتھ تکرار میں اُلجھے رہے، اُن کے سخت جوابات پر جج آرتھر اینگورون کی جانب سے سرزنش بھی کی گئی جنہوں نے انہیں خبردار کیا کہ یہ کوئی سیاسی ریلی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز نے ستمبر 2022 میں ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بینک اور بیمہ کنندگان کو پیش کردہ اپنے سالانہ مالیاتی گوشواروں میں اپنے اثاثوں کو دو اعشاریہ دو ارب ڈالر بڑھا کر پیش کیا تھا۔اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز نے کم از کم 25 کروڑ ڈالر جرمانہ، ڈونلڈ ٹرمپ اوران کے بیٹوں ڈونلڈ جونیئر اور ایرک کے خلاف نیویارک میں کاروبار چلانے پر مستقل پابندی اور ٹرمپ اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف پانچ سال کی کمرشل رئیل اسٹیٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
-
ٹیکنالوجی 3 گھنٹے پہلے
آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز
-
پاکستان ایک دن پہلے
چین نے پاکستان میں پہلے 765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
مصر میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز کر دیا گیا
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
سوئی ناردرن ، سی این جی اسٹیشن کیلئے گیس بحال کر دی
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن کی انتخابی شیڈول بارے خبروں کی تردید