Advertisement
علاقائی

مظفرآباد :بجلی بل نہ جمع کرانے کی تحریک زور پکڑ گئی

مظفرآباد کے مختلف بازاروں سے سینکڑوں کی تعداد میں بل جمع کرلیے گئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 26th 2023, 3:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مظفرآباد :بجلی بل نہ جمع کرانے کی تحریک زور پکڑ گئی

مظفرآباد : مظفرآباد میں بجلی بل جمع نہ کروانے کی تحریک زور پکڑ گئی ، مظفرآباد کے مختلف بازاروں سے سینکڑوں کی تعداد میں بل جمع کرلیے گئے ۔

تاجروں نے بجلی بل نہ دینے کے لیے ریلی بھی نکالی ہے ، شہریوں کی جانب سے  بجلی کے بلوں کے ہار بنا کر سڑکوں پر رقص بھی کیا گیا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف سب سے پہلے مظفرآباد کی تحریک نے ریلی نکالی تھی لیکن ابھی تک کوئی بھی حکومتی سطح پر ہماری آواز کو پہنچانے نہیں آیا ۔

ایکشن کمیٹی کی جانب سے دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوا تھا جس کی بنا پر شہریوں نے بجلی کے بلوں کے ہار بنا کر مارچ کیا اور دھرنا دوبارہ شروع کر دیا ۔

Advertisement