100 ہزار میٹرک ٹن کی مقدار میں ایل پی جی کی پہلی کھیپ ایران کے اقتصادی زون کے ذریعے فراہم کی ہے،روسی سفارت خانہ


پاکستان میں روسی سفارتی مشن نے ایران کے راستے پاکستان کو ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی کی فراہمی کی تصدیق کر دی۔ یہ فراہمی دونوں ممالک کے درمیان توانائی کی تجارت میں ایک توسیعی اقدام کے تحت ہوئی ہے۔ اس سے قبل 11 جون کو پاکستان نے ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل رعایتی قیمت پر درآمد کیا تھا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایل پی جی کی ترسیل کا اعلان کرتے ہوئے روسی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ روس نے پاکستان کو 100 ہزار میٹرک ٹن کی مقدار میں ایل پی جی کی پہلی کھیپ ایران کے سرخس خصوصی اقتصادی زون کے ذریعے فراہم کی ہے جبکہ دوسری کھیپ پر مشاورت جاری ہے۔
Russia has delivered the first batch of liquefied petroleum gas (LPG) in the amount of 100 thousand metric tons to Pakistan through Iran's Sarakhs Special Economic Zone. Consultations on the second shipment are underway
— RusEmbassy_Pakistan (@RusEmbPakistan) September 26, 2023
????? pic.twitter.com/AZJwf5f9I5
پاکستان پہلے ہی خلیجی منڈیوں سے درآمد شدہ خام تیل کو روسی تیل کے ساتھ باہم ملانا شروع کر چکا ہے۔ پاکستان آئل ریفائنری کے ایک اعلیٰ عہدیدار زاہد میر نے گذشتہ ماہ میڈیا کو بتایا تھا کہ ملک نے روسی خام تیل کو کامیابی سے پراسیس کر لیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کے ساتھ سپاٹ ڈیل تکنیکی اور تجارتی دونوں لحاظ سے قابلِ عمل تھی۔
توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے پاکستان اپنے خام تیل کا تقریباً 20 فیصد رعایتی نرخوں پر روس سے درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پیٹرولیم کلب پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 4,600 میٹرک ٹن کی کل سالانہ کھپت کے ساتھ پاکستان مقامی پیداوار کے ذریعے اپنی ایل پی جی کی ضروریات کا تقریباً 43 فیصد پورا کرتا ہے۔

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 7 گھنٹے قبل
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 7 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 3 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 5 گھنٹے قبل

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 7 گھنٹے قبل
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 5 گھنٹے قبل