جی این این سوشل

کھیل

عصمت دری کیس : عدالت نے سری لنکن کرکٹر کے حق میں فیصلہ سنا دیا

عدالت نے مسلم عصمت دری کیس سے متعلقہ چارج کو خارج کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عصمت دری  کیس : عدالت نے سری لنکن کرکٹر کے حق میں فیصلہ سنا دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سڈنی: سری لنکن کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا کو سڈنی کی عدالت میں جرم کے الزام میں ناکامی شواہد کی وجہ سے بری کر دیا گیا۔

عدالت نے مسلم عصمت دری کیس سے متعلقہ چارج کو خارج کر دیا۔

کیس کی شکایت کنندہ کی جانب سے ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں ناکامی پر، جس کی وجہ سے ثابت کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ اس دوران غیر متفقہ حرکتیں

عدالت نے کرکٹر کو اپنے ایک انٹرویو میں سچ کہا کہ اس پر شک کرنے والے نے سوال کیا ہے کہ اس نے سوال اٹھایا ہے۔

دانوشکا گنتھیلاکا کو گزشتہ سال نومبر میں ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سریئن کرکٹ ٹیم کے ساتھ سڈنی میں تھے۔

ابتدائی طور پر چار کی وصولی کر رہے تھے، تینوں کو پہلے ہی خارج کر دیا گیا تھا، اور اب وہ باقی رہ گئے تھے۔

دنیا

ڈونلڈٹرمپ نے فراڈ کیس میں بیان دینے کا ارادہ بدل لیا

6 نومبر کو چار گھنٹے تک ڈونلڈ ٹرمپ استغاثہ کے ساتھ تکرار میں اُلجھے رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈٹرمپ نے فراڈ کیس میں بیان دینے کا ارادہ بدل لیا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک فراڈ کیس میں اپنے دفاع میں بیان دینے کاارادہ تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی موقف نہیں دیں گے کیونکہ اُن کے پاس کہنے کو مزید کچھ نہیں ہے۔

اردو نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ وہ اپنے، اور اپنے بیٹوں ڈان جونیئر اور ایرک، ٹرمپ آرگنائزیشن کے دیگر عہدیداروں کے خلاف جاری مقدمے میں پہلے ہی گواہی دے چکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ ماہ استغاثہ کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی تھی جنہوں نے اُن پر اور دیگر مدعا علیہان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے ریئل سٹیٹ کے اثاثوں کی مالیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا تاکہ بینک قرضوں اور انشورنس کے لیے شرائط پر پورا اُترا جا سکے۔

6 نومبر کو چار گھنٹے تک ڈونلڈ ٹرمپ استغاثہ کے ساتھ تکرار میں اُلجھے رہے، اُن کے سخت جوابات پر جج آرتھر اینگورون کی جانب سے سرزنش بھی کی گئی جنہوں نے انہیں خبردار کیا کہ یہ کوئی سیاسی ریلی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز نے ستمبر 2022 میں ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بینک اور بیمہ کنندگان کو پیش کردہ اپنے سالانہ مالیاتی گوشواروں میں اپنے اثاثوں کو دو اعشاریہ دو ارب ڈالر بڑھا کر پیش کیا تھا۔اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز نے کم از کم 25 کروڑ ڈالر جرمانہ، ڈونلڈ ٹرمپ اوران کے بیٹوں ڈونلڈ جونیئر اور ایرک کے خلاف نیویارک میں کاروبار چلانے پر مستقل پابندی اور ٹرمپ اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف پانچ سال کی کمرشل رئیل اسٹیٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

8 فروری 2024ءکوہی انتخابات ہوں گے،وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی

وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

8 فروری 2024ءکوہی  انتخابات ہوں گے،وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی بیان بازی میں شدت الیکشن ہونے کی تصدیق کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات 8 فروری 2024ءکو انتخابات ہوں گے،مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابی شیڈول الیکشن کمیشن نے جاری کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں ، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آئین اور قانون کے تحت انتخابی مہم کے لئے 54 دن دیئے جائیں گے۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بینچ کو منتقل

لاہور ہائیکورٹ کی ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق ریکارڈ کو درخواست کے ساتھ لگانے کی بھی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بینچ کو منتقل

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست فل بینچ کو بھجوا دی۔

پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت کی جس کے دوران انہوں نے درخواست کو فل بینچ میں پیش کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

عدالت کی جانب سے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق ریکارڈ کو درخواست کے ساتھ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے توہین کی کارروائی میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے، وکیل نے بتایا کہ سائفر اور القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll