جرم
ایک ہزار 285 میٹرز میٹرز سے بجلی چوری پکڑی گئی
آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

اسلام آباد: آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق 7 ستمبر سے جاری آپریشن میں 74 ہزار سے زائد میٹرز چیک کئے گئے اور ایک ہزار 285 میٹرز میٹرز سے بجلی چوری پکڑی گئی۔ ترجمان کے مطابق متعلقہ صارفین کو 8 کڑوڑ 78 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں
جبکہ 264 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے اور 164 بجلی چور گرفتار کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاروائیوں کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔بجلی چوری کا سدباب روشن پاکستان کی ضمانت ہے ۔صارفین سے گزارش کی گئی ہے کہ بجلی چوری کے خلاف اطلاع ہیلپ لائن 118 یا 0519252933 پر دیں ۔
پاکستان
پی ٹی آئی نے عمران خان کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا
پی ٹی آئی نے عمران خان کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منگل کو انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین عمران خان کے عہدے سے مستعفی ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔
منگل کو جاری ہونے والے ایک باضابطہ بیان میں پارٹی ترجمان نے واضح کیا کہ چیئرمین عمران خان کے استعفیٰ یا انتخابات میں کسی دوسرے رہنما کی نامزدگی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی کو 20 دن کے اندر نئے انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے مشورہ دیا تھا کہ ’’شاید عمران خان پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے کے لیے الیکشن نہ لڑیں۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔پی ٹی آئی کے ترجمان کے بیان میں جاری صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق تمام اہم معاملات پر بات چیت اور غور و خوض کا ایک جامع عمل جاری ہے۔
جیسے ہی قیادت انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد، تاریخوں، طریقہ کار اور امیدواروں کے انتخاب جیسے معاملات پر کسی نتیجے پر پہنچے گی، اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔
دنیا
فلسطینی اپنی تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہے ہیں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
ہمیں غزہ کی محاصرے اور قبضے کے خاتمے کے مطالبے کے لیے متحد ہونا چاہیے

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے مکین اپنی تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے فلسطینی شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر جاری بیان میں کہا کہ ہمیں غزہ کی محاصرے اور قبضے کے خاتمے کے مطالبے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس خطے میں میں اتنی بڑی تعداد میں ہونے والی اموات اور تباہی سے خوفزدہ ہیں۔غزہ میں حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں مارے گئے جو عالمی ادارے کی تاریخ میں سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کو اسرائیل کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کا جواز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
پاکستان
حج درخواستوں کی وصولی کا عمل نامزد بینکوں میں جاری
حج درخواستیں کارآمد پاسپورٹ 2024 کے ساتھ جمع کرائی جاسکتی ہیں

آئندہ سال حج کیلئے سرکاری سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل نامزد بینکوں میں جاری ہے۔
حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ماہ کی بارہ تاریخ تک جاری رہے گی۔ حج درخواستیں کارآمد پاسپورٹ 2024 کے ساتھ جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
حج درخواستیں پاسپورٹ کے ٹوکن کے ساتھ بھی جمع کروائی جاسکتی ہیں۔
-
دنیا ایک دن پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت شروع
-
پاکستان 2 دن پہلے
حج درخواستوں کا عمل آج سے شروع ہوگا
-
پاکستان ایک دن پہلے
بلاول بھٹو زرداری کی شادی انتخابات سے پہلے ہو گی یا بعد میں فیصلہ جلد متوقع
-
دنیا 2 دن پہلے
غزہ میں گیس سلنڈر حاصل کرنے والے شہریوں کی دو کلومیٹر طویل قطاریں
-
تفریح ایک دن پہلے
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل
-
صحت 2 گھنٹے پہلے
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کردیا