لندن: کسی دماغی مرض، فالج یا دیگر قسم کی معذوری میں مبتلا افراد اب اپنے کان سے کمپیوٹر اور ٹیبلٹ کنٹرول کرسکتے ہیں۔

اے ایل ایس اور دیگر امراض کے شکار خواتین و حضرات کے لیے کان کے اندر سماجانے والا ایک چھوٹا سا آلہ بنایا گیا ہے جسے ’ایئرسوئچ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ آلہ ایک قسم کے ماؤس کا کام کرتے ہوئے انہیں کمپیوٹر پرہرطرح کا کنٹرول فراہم کرسکتا ہے۔
ایئرسوئچ دماغ کے اندرموجود ایک چھوٹے سے عضو، ٹٰینسرٹمپنی کے ذریعے کام کرتا ہے۔ اس کی بدولت کمپیوٹرکو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کا پروٹوٹائپ سلیکن سے بنایا گیا ہے اور اس میں ایک بہت باریک کیمرہ نصب ہے اور جب پہننے والا شعوری طور پر کان کے اندردباؤ ڈالتا ہے تو کیمرہ اس حرکات کو نوٹ کرتا ہے اس کی ہدایات کمپیوٹرتک پہنچتی ہے۔
اس آلے کو باتھ یونیورسٹی کی ڈجیٹل لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔

اس طرح کے سگنل آن اسکرین کی بورڈ تک پہنچتے ہیں اور کانوں کی اندرونی کِلک سے مختلف حروف منتخب کئے جاسکتے ہیں۔ یہ آلہ نِک گومپرز نے ایجاد کیا ہے جس کی بدولت کان سے کمپیوٹر کنٹرول کرنا ممکن ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ مشہور سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ کی عینک میں انفراریڈ کیمرہ نصب تھا اور وہ اپنی ٹھوڑی کی جنبش سے کمپیوٹر اورآواز خارج کرنے والی مشین کو کنٹرول کیا کرتا تھا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ شدید اے ایل ایس کے مرض میں مبتلا افراد بھی کان کے اندرونی حصےپردباؤ ڈال سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ لوگ یہ جانتے ہی نہیں کہ وہ جسم کا سب سے چھوٹا عضو ارادی طور پر کنٹرول کرسکتے ہیں جو کان کے اندر موجود ہوتا ہے۔
ابتدائی تجربات میں اس آلے سے بہت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 21 منٹ قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل







