لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے نظر انداز کیے گئے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نیب لاہور کی کی پراسکیوشن ٹیم نے اپیل دائر کرنے کےلیے قانونی تیاری کا آغاز کر دیا ہے ۔ نیب قومی ادارہ ہے جو کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قومی خدمت سر انجام دے رہا ہے ،نیب کے مطابق زیر تفتیش تمام انکوائریوں کو بروقت منطقی انجام تک پہنچانے کیلئےاقدامات کیے جائیں گے ،جبکہ ٹھوس شواہد پر مبنی ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت14 اپریل کو منظور کی تھی۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ، اس درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا۔شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے، ٹرائل جاری ہے، کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے نیب نے کوئی ریکوری نہیں کرنی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔
واضح رہے کہ قو می احتساب بیورو (نیب) نے 11 جون 2019 کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔
وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈنگ شروع کردی
- ایک گھنٹہ قبل
7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی مختلف الزامات کے تحت بے دخل
- 5 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
- 3 گھنٹے قبل
پی ایس ایل10 کا پلیئرز ڈرافٹ آج ، 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طےپا گیا
- 3 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کی کوششیں جاری، 24 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ ای او 1 سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان
- 24 منٹ قبل
بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد
- 5 گھنٹے قبل
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، حد موٹرویز مختلف مقامات سے بند
- 5 گھنٹے قبل
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: عام آدمی آرمی ڈسپلن میں آتا ہے یا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل
- 3 گھنٹے قبل