دورہ جنوبی افریقہ ،زمبابوے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

لاہور : زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ہرارے سے لاہور پہنچ گئی، قومی ٹیم خصوصی پرواز سے وطن پہنچی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 12th 2021, 10:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کےمطابق قومی اسکواڈخصوصی طیارےپرزمبابوےسےلاہورپہنچا، ڈاکٹروں نےکھلاڑیوں کوزمبابوےسےواپسی پر احتیاط کے پیش نظر گھروں میں قرنطینہ رہنے  کی ہدایت دے دی ۔ آئندہ ماہ شیڈول پی ایس ایل بھی بائیوسیکیورببل میں کھیلی جانی ہے۔ پاکستان ٹیم نے دورے میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلیں تھیں۔دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ میں وائٹ بال کرکٹ کی سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

قومی ٹیم نے اس کے بعد دورۂ زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی اور پھر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی ہے ۔ قومی ٹیم نے زمبابوے میں تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز دو ایک سے جیتی جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو دو صفر سے وائٹ واش کیا ۔آل رانڈر محمد نواز اور فزیو کلف ڈیکن زمبابوے سے جنوبی افریقہ چلے گئے تھے۔