عالمی ادارہ صحت سے تصدیق کے بعد پاکستانی فارما کمپنی زنک مصنوعات کی برآمد کیلئے تیار
مقامی ادویات ساز کمپنی، فارم ایوو اب زنک شربت اور دوسری مصنوعات انٹرنیشنل مارکیٹ میں متعارف کرائے گی


عالمی ادارہ صحت سے تصدیق کی مہر ثبت ہونے کے بعد زنک شربت تیار کرنے والی پہلی پاکستانی کمپنی اپنی مصنوعات ایکسپورٹ کرنے کےلئے تیار ہے۔
رواں سال جولائی میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے، عالمی ادارہ صحت سے تصدیق کے بعد مقامی ادویات ساز کمپنی، فارم ایوو اب زنک شربت اور دوسری مصنوعات انٹرنیشنل مارکیٹ میں متعارف کرائے گی۔
زنک پر مشتمل ادویات کا نمکول جیسے طبی محلول کے ساتھ استعمال، اسہال کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والی بچوں کی اموات سے بچانے میں اہم کردارادا کرسکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ زنک کی اضافی خوراک اسہال کی مدت اور شدت کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ تاہم ابھی تک سائنسی تحقیق میں اس کا اثر پذیر ہونے کے عوامل پوری طرح سے واضح نہیں ہیں۔
فارم ایوو کے منیجنگ ڈائریکٹر ہارون قاسم نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے زنک کی گولیاں اور شربت تیار کرنے کی منظوری اور سرٹیفیکیشن کمپنی کو برآمدات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنے قدموں کے نشانات کو بڑھانے میں مدد دے گی۔ یہ اہلیت عطیہ دینے والی ایجنسیوں کو کمپنیوں کو پہلے سے منتخب کرنے اور ان سے فارماسیوٹیکل مصنوعات حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے۔
ہارون قاسم، فارم ایوو کے ڈائریکٹر جنرل نے گزشتہ دنوں اس پیش رفت کے متعقلق بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کی پری کوالیفیکیشن کا حصول پاکستان کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے کیوں کہ دنیا بھر میں زنک گولیوں اور شربت کی تیاری کیلئے طے کیئے گئے معیار پر پوری اترنے والی انکی واحد کمپنی ہے۔ دنیا میں کوئی دوسری کمپنی ایسی نہیں ہے جس نے زنک سسپنشن کے لیے پری کوالیفائی کیا ہو۔
پاکستان سے فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کی کافی گنجائش موجود ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان سے 328 ملین ڈالر کی فارماسیوٹیکل مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔جبکہ ادارہ شماریات کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران، پاکستان نے فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات کے ذریعے 27 ملین ڈالر کمائے۔

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 15 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 12 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 15 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 9 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 14 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 11 گھنٹے قبل










