کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں عید کی چھٹیوں کے دوران صوبے بھر میں ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ یہ بات میں افسوس سے کہہ رہا ہوں کہ گزشتہ سال عید کے موقع پر لوگ ایک دوسرے سے ملنے کے لیے گھروں پر چلے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے کیسز میں 30 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ عید کے اجتماع میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور عیدکی چھٹیوں پر سفر سے گریز کریں۔ ان کاکہنا تھا کہ سب سے گزارش ہے کہ ایس اوپیز پر عمل کریں۔
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید صرف اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ منائیں، احتیاط کریں اوررشتہ داروں سے میل جول سے اجتناب کریں۔و زیراعلیٰ سندھ اور ماہر ڈاکٹروں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ عید صرف اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ منائیں۔ناصر حسین نے زور دیا کہ 'جتنی احتیاط کریں گے اسی قدر آپ، آپ کے اہلخانہ اور رشتے دار کورونا سے محفوظ رہیں گے'۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں میں گھریلو سطح پر تقاریب کا انعقاد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران صوبے بھر میں ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہیں گے، عوام جائیں اور ویکسین لگوائیں۔
سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ اجلاس میں ریسٹورنٹ کو واضح شرائط کے تحت ٹیک اوے کی سہولت دے دی گئی ہے، ٹیک اوے کے لیے جانے والے شہری اپنی گاڑی سے نہیں اُتریں گے، ریسٹورنٹ کو کرسیاں لگانے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں ریسٹورنٹ کو سیل کردیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق اپیل کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ہے کہ عوام انتظامیہ سے تعاون کریں۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل



