Advertisement

اقوام متحدہ فلسطین میں خون ریزی روکنے میں ناکام

پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کو نسل غزہ میں بھی جموں کشمیر کی طرح قتل عام روکنے میں ناکام رہی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 21st 2023, 11:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ فلسطین میں خون ریزی روکنے میں ناکام

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کو نسل غزہ میں بھی جموں کشمیر کی طرح قتل عام روکنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے سلامتی کونسل کی15 رکنی باڈی میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جس کی ذمہ داری عالمی امن کو فروغ دینا ہے لیکن وہ نہ صرف غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں کشمیر میں بھارتی قتل عام کوروکنے میں ناکام رہی بلکہ غزہ کے شہریوں پر ہوتے ہوئے ظلم اور قتل عام کو بھی روک نہیں پارہی ۔

انہوں نےسلامتی کونسل کے ممبران کو بتایا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی طرح بھارت کی 9لاکھ فوجیوں پر مشتمل قابض فوج نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کوجارحانہ طور پر دبانے کی کوشش کی ہے جسے اس کے انتہا پسند رہنما کشمیر کا حتمی حل کہتے ہیں۔امن اور سلامتی کے لیے علاقائی میکانزم کی شراکت پر ایک بحث میں بات کرتے ہوئے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل کی ناکامی کے بعدجنرل اسمبلی کارروائی کرے گی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے گی اور غزہ میں متاثرین تک بلا روک ٹوک امداد پہنچائی جائے گی۔

دو ریاستی حل کی دوبارہ کوشش کرنی چاہیے کیونکہ یہ مقدس سرزمین میں پائیدار امن کا واحد آپشن ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ناکامیوں کا ازالہ اسے اقوام متحدہ کی رکنیت کا زیادہ نمائندہ بنا کر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی کوتاہیاں بنیادی طور پر پانچ مستقل ارکان برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا کے ویٹو پاور کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں لہٰذاان ممالک کی منطق کو سمجھنا مشکل ہے جو سلامتی کو نسل کے مستقل اراکین کی تعداد میں توسیع کی وکالت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اتحاد برائے اتفاق (یوایف سی ) گروپ میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر مستقل زمرے میں توسیع کی مخالفت کی اور اس کے بجائے ممبران کی ایک نئی کیٹیگری کی تجویز پیش کی ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ علاقائی اور ذیلی علاقائی تنظیمیں امن و سلامتی کے فروغ اور تنازعات کے حل میں کردار ادا کر سکتی ہیں تاہم ان کا کردار سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی، سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے دیگر متعلقہ اداروں کے ماتحت ہے۔

Advertisement
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 3 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 17 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 18 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
Advertisement