اپیل کا مقصد امریکا کی طرف سے مشرق وسطیٰ میں تعینات اپنے فوجیوں کو ممکنہ حملوں سے بچانے کے لئے ہے


امریکا نے اسرائیل سے غزہ میں زمینی کارروائی کچھ عرصہ کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد امریکا کی طرف سے مشرق وسطیٰ میں تعینات اپنے فوجیوں کو ممکنہ حملوں سے بچانے کے لئے اقدامات کے لئے وقت حاصل کرنا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں یرغمال بنائے گئے درجنوں افراد کو چھڑانے کے لئے بھی وقت درکار ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زمینی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج پر حملوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ امریکا کو شبہ ہے کہ اس طرح کے حملے ایران کے حمایت یافتہ علاقائی گروہ کر سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ کو غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ترسیل کے لئے بات چیت کی غرض سے بھی وقت درکار ہے، بائیڈن انتظامیہ اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کر رہی ،وہ اب بھی حماس کو تباہ کرنے کے لیے زمینی کارروائی کرنے کے تل ابیب کے ارادے کی حمایت کرتی ہے۔
زمینی آپریشن کے آغاز میں تاخیر کا مشورہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ذریعے دیا گیا تھا۔ امریکی محکمہ دفاع کے سربراہ تقریباً روزانہ اپنے اسرائیلی ہم منصب یو ایو گیلانٹ سے رابطے میں ہیں ۔ لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کے اعلیٰ دفاعی اہلکار سے یہ بھی کہا کہ مغویوں کی واپسی امریکا کی ترجیح ہے۔دریں اثنا روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں کئی نامعلوم مقامات پر نصب پیٹریاٹ اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم اور ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس بیٹری (تھاڈ) کو فعال کر دیا ہے ۔
امریکی فوج کی طرف سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ان جنگی جہازوں نے یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے فائر کئے گئے کم از کم تین میزائلوں اور اسرائیل کی طرف روانہ کئےگئے متعدد ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 13 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 14 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 7 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 12 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 12 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 10 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 14 گھنٹے قبل