غزہ میں جنگی جرائم کے لیےاسرائیل کااحتساب کیا جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ
مقبوضہ علاقے سے لوگوں کی جبری منتقلی بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے مترادف ہے، منیر اکرم


پاکستان نےغزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کو روکنے میں ناکامی پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) پر تنقید کرتے ہوئے رکن ممالک سے کہا کہ ان تمام ذمہ داروں کا احتساب کریں جنہوں نے فلسطینی شہریوں اور رہائشی محلوں کو نشانہ بنا کر علاقے میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ غزہ میں وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 5,791 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ منیر اکرم نے تنازع کو کم کرنے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو بتایا کہ شہریوں، شہری اشیاء اور بنیادی ڈھانچے پر اسرائیلی حملے؛ پانی، ایندھن اور خوراک کی ناکہ بندی اور مقبوضہ علاقے سے لوگوں کی جبری منتقلی بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے مترادف ہے۔ ان ظالمانہ جرائم کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی مہم کا تسلسل مزید بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتوں کا باعث ہو گا اور ایک وسیع اور زیادہ خطرناک تنازعہ کا محرک بن سکتا ہے۔
منیر اکرم نے پاکستان کی طرف سے مایوسی کا اظہار کیا کہ سلامتی کونسل نے تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ کے جاری رہنے کا سبب بننے والوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، انہوں نے فلسطینی مزاحمت کو دہشت گردی قرار دینے والوں پر بھی تنقید کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض طاقت اسرائیل اور اس قبضے کے متأثرین فلسطینیوں کے درمیان غلط مساوات پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش ناقابلِ برداشت ہے، قانونی، اخلاقی اور سیاسی طور پر پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے۔ اس کے باوجود بین الاقوامی قانون کے تحت خود ارادیت اور قومی آزادی کے لیے غیر ملکی قبضے میں رہنے والے لوگوں کی جدوجہد جائز ہے اور اسے دہشت گردی سے تشبیہ نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر نے اپنے ارکان کو اپنے دفاع کا حق دیا ہے جبکہ یہ نشاندہی کی کہ ایک ریاست جو زبردستی کسی غیر ملکی سرزمین پر قابض ہو، وہ اس اصول کو ان لوگوں کے خلاف استعمال نہیں کر سکتی جن کی سرزمین پر اس نے قبضہ کر رکھا ہو۔
انہوں نے کہا اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنے سے ارضِ مقدس میں امن قائم نہیں ہو گا۔ بین الاقوامی طور پر متفقہ دو ریاستی حل سے ہی پائیدار امن قائم ہو گا۔

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صد رٹرمپ کا متحدہ عرب امارت میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے 6، اپوزیشن کے 5 امیدوار کامیاب
- 4 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 2 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 2 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 28 منٹ قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 39 منٹ قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- ایک گھنٹہ قبل