اسرائیلی بمباری سے اوسطاً 400 سے زائد فلسطینی بچے روزانہ شہید اور زخمی ہو تے ہیں، یونیسف
اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بمباری میں2 ہزار 360 فلسطینی بچے شہید اور 5 ہزار 364 زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ


اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں اوسطاً 400 سے زائد فلسطینی بچے روزانہ شہید اور زخمی ہو تے ہیں۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے یونیسف کےاعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اب تک اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کی گئی بمباری سے2 ہزار 360 فلسطینی بچے شہید اور 5 ہزار 364 زخمی ہوئے ہیں۔
عرب وزرائے خارجہ سمیت دنیا بھر کے ممالک اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2006 میں غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی بچوں کی اموات کے مقابلے میں جاری بمباری سے 8 دن کے دوران کہیں زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری انسانی تباہی اور بحران کا سبب بن رہی ہے۔یونیسف کے مطابق غزہ کی آبادی کا 50 فیصد اس مسلسل بمباری، تباہی، بار بار کے بے گھر ہونے اور نقل مکانی کے سبب صدمے اور نفسیاتی مسئلے سے دوچار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
- 9 hours ago

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 14 hours ago

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 13 hours ago

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago

سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
- 10 hours ago

اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- 10 hours ago

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی
- 10 hours ago
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 15 hours ago

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 10 hours ago

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا
- 8 hours ago

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 11 hours ago
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 13 hours ago