Advertisement

اے این ایف کی کارروائیوں میں 46کلو گرام منشیات برآمد ،4ملزمان گرفتار

خیبر کا رہائشی ملزم گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر سمگل کر رہا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 26 2023، 3:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اے این ایف کی کارروائیوں میں 46کلو گرام منشیات برآمد ،4ملزمان گرفتار

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 مختلف کارروائیوں میں 46 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان گرفتارکرلئے۔اے این ایف ترجمان کے مطابق مویشی منڈی راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 20 کلو 400 گرام چرس اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمدکی گئی ،دوران کارروائی مردان کا رہائشی ملزم گرفتارکیا گیا۔

راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں امریکا سے بھیجے گئے پارسل سے 44 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان میں کراچی کی رہائشی 2 خواتین سے 2 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔ حیات آباد پشاور کے قریب گاڑی کی ڈگی میں چھپائی گئی 4 کلو 800 گرام چرس برآمدکی گئی۔

خیبر لنڈی کوتل میں گاڑی سے 3 کلو 990 گرام ہیروئن برآمدکی گئی جسے خیبر کا رہائشی ملزم گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر سمگل کر رہا تھا۔ زخہ خیل کے غیر آباد علاقے میں سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 9 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان،دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان،دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ

  • 26 minutes ago
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام

خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام

  • 13 hours ago
کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو  بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو  توڑدیاگیا

کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو  بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو  توڑدیاگیا

  • 2 hours ago
امریکا کا   وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردارکشتی پر حملہ، 11 افراد ہلاک

امریکا کا  وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردارکشتی پر حملہ، 11 افراد ہلاک

  • 13 minutes ago
ٹرمپ کی ایک بار پھر طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا پر کڑی تنقید

ٹرمپ کی ایک بار پھر طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا پر کڑی تنقید

  • 2 hours ago
افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا

  • 13 hours ago
چین کی جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر فتح کی یاد میں شاندار  فوجی پریڈ کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت

چین کی جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر فتح کی یاد میں شاندار  فوجی پریڈ کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت

  • 2 hours ago
کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں؟ جسٹس بابر ستار کر چیف جسٹس کو خط

کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں؟ جسٹس بابر ستار کر چیف جسٹس کو خط

  • an hour ago
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ

افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ

  • 13 hours ago
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا،13 افراد جاں بحق، سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا،13 افراد جاں بحق، سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی

  • 2 hours ago
معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے  ، علی امین گنڈاپور

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور

  • 13 hours ago
ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق

ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق

  • 22 minutes ago
Advertisement