خیبر کا رہائشی ملزم گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر سمگل کر رہا تھا


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 مختلف کارروائیوں میں 46 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان گرفتارکرلئے۔اے این ایف ترجمان کے مطابق مویشی منڈی راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 20 کلو 400 گرام چرس اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمدکی گئی ،دوران کارروائی مردان کا رہائشی ملزم گرفتارکیا گیا۔
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں امریکا سے بھیجے گئے پارسل سے 44 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان میں کراچی کی رہائشی 2 خواتین سے 2 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔ حیات آباد پشاور کے قریب گاڑی کی ڈگی میں چھپائی گئی 4 کلو 800 گرام چرس برآمدکی گئی۔
خیبر لنڈی کوتل میں گاڑی سے 3 کلو 990 گرام ہیروئن برآمدکی گئی جسے خیبر کا رہائشی ملزم گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر سمگل کر رہا تھا۔ زخہ خیل کے غیر آباد علاقے میں سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 9 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
چیمپئینز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
- 2 گھنٹے قبل

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 12 گھنٹے قبل

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 14 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 6 سو سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی
- ایک گھنٹہ قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 15 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 13 گھنٹے قبل

پاک بھارت میچ:گورنر سندھ کا جیت پر قومی ٹیم کیلئے ایک کروڑ کے انعام کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 14 گھنٹے قبل

بھارت عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز بن گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایلون مسک کی امریکا کے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری
- 11 منٹ قبل

معاشی استحکام ہونے سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
- 44 منٹ قبل