گوادر بندرگاہ مکمل سہولیات اور آسان نقل و حمل کے حامل ایک علاقائی لاجسٹک مرکز اور صنعتی اڈے میں تبدیل ہوگئی ہے


گوادر بندرگاہ بیلٹ اینڈ روڈ کے سلسلے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ ماہی گیروں کے ایک چھوٹے سے گائوں سے ایک جدید بندرگاہ تک گوادر بندرگاہ کی ترقی اور تبدیلیوں نے چین اور پاکستان کے لوگوں کی زندگیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
گوادر پورٹ حکام کے مطابق دس سال کی تعمیر و ترقی کے بعد گوادر بندرگاہ مکمل سہولیات اور آسان نقل و حمل کے حامل ایک علاقائی لاجسٹک مرکز اور صنعتی اڈے میں تبدیل ہوگئی ہے۔
گوادر بندرگاہ کی تعمیر سے نہ صرف مقامی اقتصادی ترقی کو موثر انداز میں فروغ ملا ہے بلکہ بالواسطہ یا بلاواسطہ دو لاکھ سے زائد افراد کو روزگار بھی ملا ہے۔ چین کی طرف سے تعمیر کئے جانے والے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے مقامی برادریوں کو جو فوائد حاصل ہوئے ہیں وہ طویل مدتی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔اس کی مثال چائنا پاکستان فرینڈشپ ہسپتال ہے۔
اس ہسپتال کے بعد لوگوں کو علاج کے لیے اب سیکڑوں کلومیٹر کے سفر کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ یہاں اعلی معیار کی طبی سہولیات میسر ہیں۔ اسی طرح چائنا پاکستان ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج کے قیام سے مقامی افراد کو جدید ٹیکنالوجی اور ہنر سیکھنے کا موقع ملا ہے جس سے انہیں گوادر پورٹ اور فری زون میں روزگار مل سکے گا ۔ مقامی لوگ گوادر بندرگاہ کے روشن مستقبل کے بارے میں بہت پرامید ہیں ۔
گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تناظر میں گوادر بندرگاہ میں حیران کن تبدیلیاں آئی ہیں۔ امن، خوشحالی اور ترقی کی دہائی ہوگی۔ گوادر بندرگاہ مکمل بنیادی ڈھانچے کے ساتھ عملی خدمات انجام دے رہی ہوگی اور چین کے تعاون سے تعمیر کردہ بنیادی ڈھانچے سے ارد گرد کے عام عوام مستفید ہوں گے ۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 hours ago







.jpg&w=3840&q=75)