اقوام متحدہ کاا جلاس فلسطین کی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرے گا،ممتاز زہرہ بلوچ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی ہنگامی اجلاس غزہ میں غیر مشروط اور فوری جنگ بندی کےلئے اہم کردار ادا کرے گا اور فلسطینی باشندوں کی نسل کشی کے منصوبوں کی مذمت کرے گا


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی ہنگامی اجلاس غزہ میں غیر مشروط اور فوری جنگ بندی کےلئے اہم کردار ادا کرے گا اور فلسطینی باشندوں کی نسل کشی کے منصوبوں کی مذمت کرے گا۔
اسلام آباد میں (جمعرات) دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ فلسطینی باشندوں کی بڑھتی ہوئی شرح اموات اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنگ بندی اور غزہ میں قتل عام کو ختم کروانے میں ناکام ہوگئی ہے۔
پاکستان کے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی بھرپور امداد کےلیے بھی پاکستان کو کسی سے کم نہیں سمجھا جاتا تھا کیو نکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ترجمان نے اسرائیل کے حامیوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کےخلاف مظالم بند کروانے اور غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے تشدد اور بمباری کی مہم کو رکوانے کےلئے بھی یقینی اقدامات کرنے چاہئے تاکہ یہ مشرق وسطیٰ کے پورے علاقے تک نہ پھیل سکے۔
پاکستان کو میزائل سازی سے متعلق مواد فراہم کرنے والی تین چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجما ن نے کہا کہ یہ ماضی کا معاملہ ہے جس میں بعض کمپنیوں کو مشتبہ فہرست میں شامل کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ تازہ ترین صورتحال میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
ایک سوال کےجواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے جموں و کشمیر کے متنازع علاقے سمیت تمام امور پر ہمیشہ مذاکرات اور امن پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی زندگی اجیرن نہ بنائے اور انہیں ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے سے بازرہے۔
غیر قانونی مقیم شہریوں کی بے داخلی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملکی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کےلئے کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا افغان حکام پربھی واضح کردیا گیا ہے کہ یہ پالیسی صرف افغانستان کےلئے نہیں ہے۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago




