Advertisement

سری لنکا نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 45 رنز پر گری جس کے بعد وقفے وقفے سے مزید 6 وکٹیں 25.5 اوورز میں 123 رنز پر گر گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 27th 2023, 5:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سری لنکا نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

بنگلور میں آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیا۔

سری لنکا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف 26ویں اوور میں حاصل کرکے ٹیم کے رن ریٹ میں بھی قابلِ ذکر اضافہ کردیا۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 45 رنز پر گری جس کے بعد وقفے وقفے سے مزید 6 وکٹیں 25.5 اوورز میں 123 رنز پر گر گئیں۔

وکٹ کی ایک جانب بین اسٹوکس نے ٹیم کو سنبھالا لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری انگلش ٹیم 34ویں اوور میں 156 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بتیس اعشاریہ دو اوورز میں ایک سو چھپن رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔

سری لنکا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پچیس اعشاریہ چار اوورز میں دووکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کل چنائی میں ٹورنامنٹ کے اگلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا ۔

 

Advertisement