آگ گاوں کے کناروں تک پہنچ گئی


بیروت: اسرائیل نے لبنانی سرحد کےقریب فاسفورس بموں سے حملے کیے جس کے باعث لگنے والی آگ قریبی دیہات تک پھیل گئی۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ لبنان کی جنوبی سرحد پر کیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تصادم اور فائرنگ کا تبادلہ معمول بنتا جا رہا ہے۔سرحدی گاوں المہ الشعب کے میئر جین غفاری کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد علاقے میں آگ کے شعلے بھڑکے۔ بعد ازاں یہ آگ گاوں کے کناروں تک پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ لبنانی سکیورٹی فورسز اور رضاکاروں کے علاوہ اقوام متحدہ کے فوجی دستوں نے آگ بجھانے کی کوشش میں حصہ لیا،تاہم تیز ہوا کی وجہ سے انہیں آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گاوں کے بلدیاتی دفتر کے مطابق اسرائیلی حملوں کی وجہ سے المہ الشعب نامی گاوں کی 70 فیصد آباد گاوں چھوڑ کر جا چکی ہے۔نقورہ کے مئیر عباس عوادہ نے کہا کہ رات کے وقت اسرائیلی حملوں میں فاسفورس بم استعمال کیے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق یہ آگ گاوں میں مکانوں تک پہنچ گئی تھی ۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 13 منٹ قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل





