Advertisement
پاکستان

صدر مملکت کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین

27 اکتوبر 1947 ء کشمیری عوام کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے، ڈاکٹر عارف علوی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 27th 2023, 5:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل پر منحصر ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کی مثالی جرأت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، کشمیری عوام بھارتی افواج کی جانب سے زیادتیوں کا سامنا کر رہے ہیں اور بلاشبہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

27 اکتوبرکو کشمیر میں یوم ِسیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 ءکے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں، 27 اکتوبر 1947 ء کشمیری عوام کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ نے اپنی تقدیر خود طے کرنے کی کشمیریوں کی جائز خواہشات کا گلا گھونٹا، گزشتہ 76 برسوں کے دوران بھارت نے نہ صرف جموں و کشمیر کے عوام کی طرف اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کیا بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے روگردانی کرکے کثیرالجہتی سفارتکاری کو بھی نظرانداز کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں نے طویل عرصے کے دوران لامتناہی ظلم و ستم برداشت کیے ہیں، بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق ِخودارادیت حاصل کرنے کے عزم کو کچلنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادیاتی تبدیلی لانے اور متنازعہ علاقے پر بھارتی قبضے کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا مقصد کشمیری عوام کے اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کے جمہوری حق کو نقصان پہنچانا ہے، آج کشمیری عوام کو مختلف پابندیوں کا سامنا ہے، کشمیریوں کی قیادت نظر بند، ان کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ 

صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ہونے والی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے، بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہد اور آزادی کو نہیں دبا سکتا

صدر مملکت نے کہا  پاکستان نے 1947 میں بھارتی قبضے کے آغاز سے ہی مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اپنی مستقل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔پاکستان اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کے حتمی حل تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 3 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 3 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • ایک گھنٹہ قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
Advertisement