شام کے شہر الحسکہ میں واقع الشدادی بیس کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا


عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد حملوں کے بعد شام کے شہر الحسکہ میں واقع الشدادی بیس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق میں اسلامی مزاحمت نامی ایک عراقی دھڑے نے اعلان کیا ہے کہ "الشدادی اڈے" کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس فوجی اڈے پر امریکی فوجی بھی موجود ہیں۔ اس دھڑے نے اڈے کو امریکیوں کے زیر قبضہ بھی قرار دیا۔
مزاحمتی گروپ نے یہ اعلان بھی کیا کہ مغربی عراق کے شہر الانبار میں عین الاسد کے اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے یاد رہے الحسکہ فوجی اڈہ اور عراق اور شام میں دیگر ایسے اڈے جہاں امریکی افواج بھی موجود ہیں کو گزشتہ دنوں راکٹ باری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ حملے بڑھتے ہوئے حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے علاقائی اور بین الاقوامی جنگ میں تبدیل ہونے کے خدشات بڑھا رہے ہیں۔ دوسری طرف امریکہ نے اپنی فوجی تیاری بڑھا دی اور مشرق وسطیٰ میں مزید فضائی دفاعی نظام بھیج دئیے ہیں۔

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 13 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 9 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 14 گھنٹے قبل

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- 9 گھنٹے قبل

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 9 گھنٹے قبل
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 14 گھنٹے قبل

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 12 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 13 گھنٹے قبل