حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، نگران وزیر صحت ندیم جان


نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، پمزمیں ایم آر آئی مشین کی تنصیب اسلام آباد کے شہریوں کے لئےبہت بڑی خوشخبری ہے۔
نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ایم آر آئی کا افتتاح کیا۔ پمز میں پانچ سال کے بعدایم آر آئی مشین لگا ئی گئی ہے۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ آج ایک اہم دن ہے ، پمزمیں ایم آر آئی مشین کا نہ ہونا ایک اہم معاملہ تھا۔ پمز میں کئی معاملات ہیں جن کو حل کیاجائے گا۔ ہم نے عوام کو صحت کی سہولیات دینی ہیں ،ایم آر ائی مکمل طور پر فنکشنل ہے ،ہم نے جو ڈیڈ لائین دی تھی اس پر کام نہ ہوسکا ،ہم اچھے کام والوں کو سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پمز اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال ہے ، روزانہ دس سے بارہ ہزار لوگ علاج معالجے کے لئے پمز آتے ہیں ۔
ہمارا رویہ پمز میں آنے والے مریضوں کے ساتھ اچھا ہونا چاہیے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پمز میں چپڑاسی سے لے کر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈاکٹرز مریضوں کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پمزمیں او پی ڈی میں رش بیان سے باہر ہے ، اس کے لئے آن لائن سسٹم بنانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے روزانہ ہزاروں شکایتیں آرہی ہیں ، ہم چاہتے ہیں یہ مسائل ختم ہوں ،ہم کلینیکل آڈٹ سسٹم لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں جو بہتر صحت کی سہولیات نہیں دے رہے تھے ان میں سے 430 ہسپتالوں میں مرمتی کاکام کیا جا ئے گا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
- 2 hours ago

دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، کون سا ملک پہلے نمبر پر ہے؟
- 3 hours ago

کراچی:نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
- 4 hours ago

امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی اوباما پر شدید تنقید
- 5 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 12 minutes ago

9 مئی کیسز میں مفروز حماد اظہر والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے
- 3 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
- an hour ago

چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وباء پھوٹنے کا خطرہ ، عالمی ادارہ صحت نےخبردار کر دیا
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- a few seconds ago

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں
- 5 hours ago

حکومتِ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضہ لیا
- 6 hours ago
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 26 minutes ago