سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 نومبر تک جواب طلب کرلیا


سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں منعقد ہوا، جس میں ججز کیخلاف زیر التواء شکایات پر غور کیا گیا۔
جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک تھے، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
جسٹس مظاہر نقوی پر آمدن سے زائد اثاثہ جات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا، جس پر سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔
میاں داؤد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کیا تھا۔ وکیل نے ریفرنس کے ساتھ جسٹس نقوی، ان کے بیٹوں کے نام مشکوک انداز میں خریدی گئی جائیدادوں کی دستاویزات منسلک کیں۔

خیبرپختونخوا ، اپوزیشن لیڈر عباداللہ کا حلف برداری اجلاس ملتوی کرنے پر عدالت جانے کا اعلان
- 2 hours ago

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، خوفزدہ بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
- 5 hours ago

پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق
- 6 hours ago

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا
- an hour ago

شمالی ایران میں 5.4 شدت کے زلزلے، عوام میں خوف و ہراس
- 5 hours ago

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
- 7 minutes ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار
- 6 hours ago
ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان
- 13 minutes ago

پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- an hour ago

مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- 5 hours ago

خیبر پختونخوا،سینیٹ کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی
- 4 hours ago

ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق
- 5 hours ago