افریقہ عالمی تجارت کا مستقبل ہے ، پاکستانی تاجروں کو افریقہ میں اپنی موجودگی بڑھانی چاہیے ،ایتھو پین سفیر
اس موقع پر ایتھوپیا کےسفیر نے اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کو ان کی مدت ملازمت میں توسیع پر مبارکباد بھی دی


پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیرجمال بکرعبد اللہ نے ہفتہ کو اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جہاں پر ایتھوپیا اور افریقہ میں غیر استعمال شدہ کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ان کی آمد پر اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت بشمول اس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے ایتھوپیا کے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر تاجروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایتھوپیا کےسفیر نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو افریقہ میں اپنی موجودگی بڑھانی چاہیے۔
کیونکہ اس براعظم کی آبادی 1.4ارب سے زیادہ ہے اوریہاں پر سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افریقہ عالمی تجارت کا مستقبل ہے اور پاکستانی تاجروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ خود کو ان منافع بخش مواقع سے ہم آہنگ کریں۔انہوں نے بتایا کہ ایتھوپیا افریقہ کے لیے ایک گیٹ وے کا کام کرتا ہےجس سے کاروبار کے لیے پورے براعظم میں تجارت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
انہوں نے ایتھوپیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر نمایاں حیثیت کو اجاگر کیاجو کہ 97 فیصد سے زیادہ صاف، سبز اور پائیدار توانائی ہائیڈرو، جیوتھرمل اور دیگر قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرتا ہے جو اسے عالمی کاروباری افراد کے لیے سرمایہ کاری کی پناہ گاہ بناتا ہے۔ایتھوپیا کے سفیر نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایتھوپیا کی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور انہیں ملک میں مخصوص اقتصادی زونز کے قیام کی دعوت دی۔ انہوں نے پاکستانی تاجر برادری کی فعال کوششوں کو سراہتے ہوئے رواں سال کے شروع میں 75 سے زائد پاکستانی تاجروں بشمول اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں کے ایک اہم دورے کا حوالہ دیا۔
ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ اس طرح کے دورے اہم ہیں۔ اسلام آباد چیمبرکے صدر احسن ظفر بختاوری نے گزشتہ ایک سال کے دوران ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں سفیر جمال بکر عبداللہ کے فعال کردار کی تعریف کی۔انہوں نے ایتھوپیا کے لیے خاطر خواہ تجارتی وفد کو متحرک کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ایتھوپیا کےسفیر نے اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کو ان کی مدت ملازمت میں توسیع پر مبارکباد بھی دی۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 19 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 20 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 16 hours ago








