سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ کا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے اقصیٰ مارچ کے لیے خصوصی پیغام
یہ مارچ امریکا اور اسرائیل کے لئے پیغام ہےکہ فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے، سربراہ حماس


حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے مارچ پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ میں فلسطین اور غزہ کے عوام کی جانب سے آپ کو سلام پیش کرتا ہوں،
حماس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ یہ مارچ امریکا اور اسرائیل کے لئے پیغام ہےکہ فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے۔ ایک جانب امریکا کیلئے پیغام ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ کے عوام کے قتل عام کیلئے حمایت کا اعلان کیا اور غزہ کے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے عام کیلئے ہر قسم کا اسلحہ اسرائیل کو فراہم کیا۔
اسماعیل ہانیہ کا کہناتھا کہ یہ اسرائیل کی ناجائز غاصب حکومت کیلئے پیغام ہے کہ فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے اورہم اس کی ایک انچ سے بھی دستبردارہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ غزہ کے لئے بالخصوص اور تمام فلسطینیوں کے لئے بالعموم یہ پیغام ہے کہ تم اس معرکے میں اکیلے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے عوام تمہاری پشت پر کھڑے ہیں،
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حماس کے مجاہدین اور فلسطین کے عوام نے طوفان الاقصی کے نام سے دشمن کے مقابل ایک طوفان برپا کردیا ہے جس نے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے جو وہ مسجد اقصی کو منہدم کرنے اور مسجد اقصی پرقبضہ کر نے کئے کر رہے تھے، اور جو یہ سمجھتے تھے کہ غزہ کے عوام کو دائمی محاصرے میں اور فلسطینی عوام کو دائمی غلامی میں رکھیں گے اور جنہوں نے ہزاروں فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے اسرائیلی جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔
سربراہ حماس نے کہاکہ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو مسلمان ممالک سے تسلیم کروانے کی سازشیں دم توڑ گئی ہیں، گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اسرائیل اور امریکہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جب 120 ممالک نے غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے عوام نے اور بالخصوص جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ القدس اور فلسطین کے بارے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اورہمیشہ دوٹوک موقف کا اظہار کیا ہے۔ا
ن کاکہناتھ اکہ میں آپ کے اس عظیم الشان مظاہرے کے توسط سے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتا ہوں اور فلسینی عوام کی جانب سے احترام پیش کرتا ہوں، اسماعیل ہانیہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے بیان پر خراج تحسین اور پاکستان کاشکریہ ادا کیا۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 7 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 10 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل




